لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب نے ’’ ستھرا پنجاب پروگرام ‘‘ میں مشینری اور عملے کی کمی ، کنٹریکٹرز کے ساتھ معاہدوں میں ترمیم سمیت دیگر نقائص کو دور کر کے منصوبے کو موثر طریقے سے چلانے کیلیے اکتوبر تک کی مہلت دیدی۔

 ابتدائی طور پر 120 ارب روپے کے بجٹ سے شروع کئے جانے والے اس منصوبے کی لاگت بڑھ کر 150 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے ، منصوبے کی کامیابی کوڑا کرکٹ پر عائد ٹیکس کی وصولی سے مشروط کی جا رہی ہے جس کیلیے محکمہ بلدیات اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران سرگرم عمل ہیں۔

 منصوبے کے تحت لاہور ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان ، سرگودھا ، ساہیوال اور سیالکوٹ میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں قائم کی گئی ہیں جنھوں نے صفائی اور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلیے ضلعی سطح پر نجی کنٹریکٹرز کے ساتھ معاہدے کئے تاہم ان فیصلوں میں جلد بازی کے باعث متعدد انتظامی و فنی مسائل سامنے آئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا