امت مسلمہ فلسطین کی آزادی کیلیے جہاد کا اعلان کرے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250922-11-10
سکھر (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے رہنما علامہ حزب اللہ جکھرو نے کہا ہے کہ امت مسلمہ فلسطین کی آزادی کیلئے متحد ہوکر اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کرے اور قبلہ اول مسجد اقصی کو آزاد کراکے ایمانی غیرت کا ثبوت دے ۔وہ مدرسہ تعلیم القرآن جندودیرو میں بزم قرآن جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کی لبیک یا اقصی کانفرنس سے صدارتی خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات اور تجارتی معاہدے فوری طور پر ختم کردیں، مصر فوری طور رفحہ بارڈر مہاجرین کیلئے کھول دے،عالم اسلام کے اہل ثروت غزہ کے مسلمانوں کی مدد کریں وہاں جاری ،غذائی قلت دور کریں۔انہوں نے کہا کہ 70 ہزار شہدا فلسطین کا خون رنگ لائے گا، ان شاء اللہ اسرائیل نیست ونابود ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک غیرت کا مظاہرہ کریں اور اسرائیل کے سرپرست امریکا سے تعلقات ختم کردیں۔امریکا کے یہودی وزرا اور یہودی کمپنیان اسرائیل کی سپورٹ کررہے ہیں ،امریکی اسلحہ استعمال ہورہا ہے، غزہ کے مسلمان بے یارو مددگار ہوگئے ہیں ،لیکن اللہ کی مدد ضرور آئے گی۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے 60 مسلم ممالک کی افواج اسرائیل میں اتاری جائے، اسرائیل ناجائز اور غنڈہ ریاست ہے،لیکن مسلم حکمران ڈرپوک بنے بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے مسلمان ،مجاہدین تنہا نہیں 2ارب مسلمان ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ جب مسلم حکمران قبل اول کو نہیں بچاسکتے تو لاکھوں افواج کس کام کی ہیں ،الحمدللہ جماعت اسلامی الخدمت کی صورت میں غزہ میں موجود ہے ،فلسطین کا حل ایک ہی ہے کہ یہودی نکل جائیں اور فلسطین کی حکمرانی قائم کی جائے ، دو ممالک حل نہیں یہ دشمن کی چال ہے۔اس موقع پر عبدالرحمن منگریواور عبدالمنان بھٹو نے بھی خطاب کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
سعودی عرب نے حج 2026 کے خواہش مند عازمین کیلیے بڑا اعلان کردیا
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ حج 2026 کے لیے مسلم اقلیتی ممالک کے خواہش مند عازمین نسک ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اس بار پر زور دیا ہے کہ ان ممالک کے عازمینِ حج صرف سرکاری نسک حج پلیٹ فارم پر براہِ راست رجسٹریشن کرائیں۔
خیال رہے کہ یہ پلیٹ فارم حج کے براہِ راست پروگرام (Direct Hajj Program) کے تحت واحد سرکاری و مجاز نظام ہے۔
رجسٹریشن کا طریقہ
رجسٹریشن کے خواہشمند افراد hajj.nusuk.sa ویب سائٹ پر جا کر اپنی رہائش کے ملک، رابطہ تفصیلات اور شناختی دستاویزات درج کر کے اندراج مکمل کر سکتے ہیں۔
ہر درخواست دہندہ اپنے 7 خاندانی افراد کو بھی رجسٹریشن میں شامل کرسکتا ہے۔
درخواست جمع کروانے کے بعد امیدوار سسٹم میں لاگ ان کر کے اپنی درخواست کی حیثیت دیکھ سکتے ہیں۔
اس مرحلے میں صرف رجسٹریشن محفوظ کرائی جا سکتی ہے جبکہ پیکجز کی بکنگ اور دیگر مراحل کے شیڈول بعد میں جاری کیے جائیں گے۔
وزارتِ حج و عمرہ نے بتایا کہ جو افراد حج گائیڈ یا خدمات فراہم کرنے والے عملے کے طور پر رجسٹریشن کرنا چاہتے ہیں وہ بھی نسک پلیٹ فارم کے ذریعے ہی درخواست دیں۔
یاد رہے کہ “نسک حج” ایک ڈیجیٹل سسٹم ہے جو عازمین کو رجسٹریشن سے لے کر پیکج کے انتخاب، ادائیگی، رہائش اور حرمین شریفین کے درمیان ٹرانسپورٹیشن تک تمام سہولیات ایک ہی پلیٹ فارم پر فراہم کرتا ہے۔
مزید یہ کہ ویب سائٹ پر لائیو چیٹ، ای میل اور کال سینٹر کے ذریعے بھی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔