وزارت داخلہ کی تیونس کی خاتون کو فوری ایگزٹ پرمٹ جاری کرنے کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
اسکرین گریب
وزارت داخلہ کی نارتھ افریقی ملک تیونس کی رہائشی 19 سالہ سندا ایاری کو فوری ایگزٹ پرمٹ جاری کرنے کی پیشکش کر دی۔
نیونس کی لڑکی کی کراچی میں شادی اور پھر طلاق کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لے لیا۔
جیو نیوز کی خبر پر وزارت داخلہ کے ویزا حکام نے سندا ایاری کی دستاویزات طلب کر لیں، خاتون کو ایگزٹ پرمٹ کے لیے آن لائن درخواست دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ویمن پولیس اسٹیشن کے مطابق تیونس کی خاتون کو شوہر نے گزشتہ ہفتے طلاق دے دی تھی، غیر ملکی خاتون نے ویمن پولیس اسٹیشن لیاقت آباد میں رپورٹ درج کروائی تھی۔
کراچی کے شہری کی محبت میں تیونس سے آنے والی خاتون تھانے پہنچ گئیں۔
پولیس کے مطابق خاتون کا 90 دن کا پاکستانی ویزا فروری میں ختم ہو چکا ہے۔ پولیس نے خاتون کو پناہ دی ہے، اس کا خیال رکھا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اس لڑکی کی اولڈ سٹی ایریا کے علاقے نیا آباد کھڈا مارکیٹ لیاری کے رہائشی محمد عامر سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی، جنونی محبت میں مبتلا ہو کر دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا جس کے لیے سندا پاکستانی ویزا حاصل کر کے 28 نومبر 2024ء کو کراچی پہنچ گئی۔
لڑکی کو عامر اور دیگر نے کراچی ایئر پورٹ سے ریسیو کیا۔ اگلے ہی دن عامر کے اہلِ خانہ نے ایک تقریب میں دونوں کی شادی کروا دی۔ نکاح نامہ 6 مارچ کو لیاری کی یونین کونسل بغدادی میں رجسٹرڈ ہوا۔
خاتون کے مطابق شادی کے بعد وہ خوش و خرم رہے، چند ماہ قبل دونوں میں معمولی باتوں پر تلخیاں پیدا ہونا شروع ہوئیں، جس کے بعد عامر نے اسے طلاق دے دی۔ لڑکی کے مطابق وہ اب اپنے وطن واپس جانا چاہتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خاتون کو کے مطابق تیونس کی کی خاتون
پڑھیں:
راولپنڈی؛ خاتون کو ہراساں کرنے کی وائرل ویڈیو، ملزم گرفتار
راولپنڈی:تھانہ سٹی کے علاقے میں خاتون کو ہراساں کرنے کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعے پر نوٹس لیا تھا جس پر واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا، خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی۔
تھانہ سٹی پولیس نے سی پی او سید خالد ہمدانی کے حکم پر اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین کے خلاف جرائم کسی صورت قابل برداشت نہیں اور ملزم کوئی بھی ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچے گا۔