مستونگ، ڈی ایس پی رفیق حمزہ سرکاری گاڑی سمیت لاپتہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
پولیس ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رفیق حمزہ مینگل حب سے مستونگ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئے ہیں۔ جس پر حکام نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان پولیس کے افسر سرکاری گاڑی سمیت بلوچستان کے ضلع مستونگ سے لاپتہ ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) رفیق حمزہ مینگل حب سے مستونگ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئے ہیں۔ جس پر حکام نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈی ایس پی مینگل اپنی والدہ کے انتقال کے بعد اپنے آبائی علاقے مشکے، ضلع آواران سے حب واپس آئے تھے اور جمعرات کی دوپہر مستونگ میں ڈیوٹی سنبھالنے کے لئے روانہ ہوئے، انہیں آخری بار سوراب نیشنل ہائی وے پر دیکھا گیا، اس کے بعد ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا، جبکہ ان کا موبائل فون بھی مسلسل بند ہے۔ ڈی ایس پی رفیق حمزہ کی گمشدگی کی اطلاع ڈرائیور نے دی تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈی ایس پی کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رفیق حمزہ ڈی ایس پی
پڑھیں:
اسلام آباد کچہری میں سلنڈر دھماکہ، ایک شخص زخمی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد کچہری کے احاطے میں گیس سلنڈر دھماکے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکہ ایک گاڑی میں نصب گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اورامدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ گاڑی کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ دھماکے کی نوعیت اور وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
اسلام آباد کچہری کے باہر پارک گاڑی میں سلینڈر دھماکا ۔۔سلینڈر دھماکا کی زد میں ا کر ایک شخص زخمی ۔ پولیس اور دیگر ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے ۔۔۔ pic.twitter.com/Oaizh0t8Pe
— Isma Shaukat (@isma_shaukat) November 11, 2025