نیویارک، بھارتی میڈیا کے سوال پر وزیراعظم کا کرارا جواب
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں ہال سے باہر جاتے ہوئے بھارتی نیوز چینل کے صحافی نے سرحد پار دہشت گردی سے متعلق سوال کیا جس پر وزیراعظم جاتے ہوئے رک گئے اور ترکی بہ ترکی جواب دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم بھارت کی جانب سے کی جانے والی سرحد پار دہشت گردی کو شکست دے رہے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
SSUکا دہشت گردی کی سے نمٹنے کے لیے ایک روزہ تربیتی سیشن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-02-3
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیشل سیکورٹی یونٹ (SSU) کے کمانڈوز کی جانب سے آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج سی او ڈی کراچی میں ایک روزہ ہوسٹائل انوائرمنٹ اویئرنیس ٹریننگ اور سیلف ڈیفنس سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیشن کا مقصد طلبہ کو ناگہانی اور دشمنانہ حالات میں خود کو محفوظ رکھنے اور مؤثر ردعمل دینے کی عملی تربیت فراہم کرنا تھا۔ تربیتی سیشن کے دوران ایس ایس یو کمانڈوز نے دہشت گردی کی فرضی کارروائی کا عملی مظاہرہ کیا جس میں طلبہ کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کی حکمتِ عملی اور ریسکیو و ایویکیوشن طریقہ کار سکھایا گیا۔ اس موقع پر مارشل آرٹس کے ذریعے سیلف ڈیفنس کی تکنیکس بھی سکھائی گئیں جن میں طلبہ نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔