جنرل اسمبلی اجلاس ، بھارتی میڈیا کے سوال پر وزیراعظم کا کرارا جواب
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250927-01-14
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں ہال سے باہر جاتے ہوئے بھارتی نیوز چینل
کے صحافی نے سرحد پار دہشت گردی سے متعلق سوال کیا جس پر وزیراعظم جاتے ہوئے رک گئے اور ترکی بہ ترکی جواب دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم بھارت کی جانب سے کی جانے والی سرحد پار دہشت گردی کو شکست دے رہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس: نیتن یاہو کی تقریر کے دوران وزیراعظم ہال میں داخل ہی نہیں ہوئے
نیویارک:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک وزیراعظم شہباز شریف اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی تقریر کے بعد اسمبلی ہال میں داخل ہوئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیویارک میں منعقدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا خطاب شروع جس پر مسلم ممالک بائیکاٹ کرکے ہال سے باہر چلے گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف خطاب شروع ہونے سے قبل اسمبلی ہال سے باہر موجود تھے جو نیتن یاہو کی تقریر شروع ہونے پر باہر ہی رک گئے اور ہال کے اندر نہیں گئے۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر ختم ہونے کے بعد وہ ہال میں وفد کے ساتھ داخل ہوئے۔