گوادر ،بے امنی عروج پر،دن دہاڑے شہری کولوٹ لیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گوادر (نمائندہ جسارت) اسلحہ بردار چور سرگرم ،مڑانی جاتے ہوئے گوادر کے شہری عثمان حکیم کو دن دھاڑے لوٹ لیا گیا مزامت پر چوروں نے سلمان حکیم کو چھریوں سے وار کرکے شدید زخمی کردیا مزاحمت پرایک الہ سر پر مار کر اسے بے ہوش کردیا ، چور ان کی گاڑی سے نقد رقم لے گیے واقعے پر انجمن تاجران سول سوسائٹی محتلف سیاسی وسماجی جماعتوں نے سلمان حکیم جیسے نیک خاموش طبیعت اور اچھے انسان پر حملے اور ڈکیتی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گوادر مڑانی کے راستے میں چوری اور ڈکیتی کے پے درپے واقعات ہو رہے ہیں انہوں نے مقامی انتظامیہ پولیس صوبائی حکومت اور اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا کہ وہ گوادر جیسے اساس شہر میں پے درپے ایسے واقعات کا ہونا باعث تشویش ہے ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر گوادر ، کمشنر مکران ، ڈی آئی جی مکران ، ایس ایس پی گوادر، آئی جی بلوچستان سیکورٹی فورسز سے مطالبہ کیا کہ وہ گوادر میں شریف النفس لوگوں کے ساتھ دن دھڑے ہونے والے واقعات کی تدارک کریں خاص طور پر مڑانی جاتے ہوئے راستے میں جہاں پر روزانہ شریف شہری کاروباری لوگ سفر کرتے رہتے ہیں جو اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلوچستان اسمبلی ،گوادر کو میرانی ڈیم سے پانی دینے کی قرارداد منظور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250927-08-2
کوئٹہ (اے پی پی)بلوچستان اسمبلی نے گوادر کی عوام کو میرانی ڈیم سے پانی فراہم کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کیپٹن (ر)عبد الخالق اچکزئی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں
رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی جانب سے گوادر کو میرانی ڈیم سے پانی فراہم کرنے کی قرارداد پیش کی گئی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ گوادر ایک ابھرتا ہوا بین الاقوامی شہر ہے اور گوادر پورٹ کو سی پیک کا ماتھے کا جھومر کہا جاتا ہے، لیکن افسوس کی بات ہے کہ اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود شہر کے باسی بنیادی سہولت، خصوصا پانی جیسی اہم ضرورت سے محروم ہیں۔ گزشتہ کئی برسوں میں تقریبا 18 ارب روپے پانی کے منصوبوں پر خرچ ہوئے، لیکن کوئی مستقل حل تلاش نہیں کیا گیا۔ قرارداد میں سفارش کی گئی کہ گوادر کے عوام کو میرانی ڈیم سے پانی فراہم کیا جائے تاکہ درینہ مسئلہ حل ہوسکے۔ صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور بلیدی نے کہا کہ گوادر میں روزانہ 30 لاکھ گیلن پانی کی ضرورت ہے، ڈیم بنائے گئے ہیں اور امید ہے کہ مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں پائپ لائن خستہ حال ہے، تاہم میرانی ڈیم سے پانی لاکر عوام کو فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میرانی ڈیم اپنی عمر پوری کرنے کے قریب ہے، اس لیے کاشت کاری کے بجائے ترجیحا عوام کو پانی دیا جائے گا۔صوبائی مشیر کھیل مینا مجید نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ میرانی ڈیم سے محض چند ایکڑ زمین آباد ہے جبکہ بیشتر علاقے بنجر ہیں۔بعد ازاں ایوان نے گوادر کو میرانی ڈیم سے پانی فراہم کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔