سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کا اختتام، 62 فیصد ہدف حاصل
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ملک بھر میں بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے ایچ پی وی ویکسین لگانے کی 12 روزہ مہم آج اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔
پروگرام برائے توسیعِ حفاظتی ٹیکہ جات (ای پی آئی) کے اعداد و شمار کے مطابق مہم کے 11 روز مکمل ہونے تک مجموعی ہدف کا صرف 62 فیصد حاصل کیا جا سکا۔
اس قومی مہم کے دوران ایک کروڑ 17 لاکھ بچیوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، تاہم 11ویں روز تک صرف 67 لاکھ بچیوں کو ویکسین دی جا سکی، جبکہ تقریباً 40 لاکھ بچیوں کو یہ حفاظتی ٹیکہ نہ لگایا جا سکا۔
ذرائع کے مطابق ویکسینیشن نہ ہونے کی وجوہات میں والدین کا انکار، بچیوں کی بیماری یا مقررہ دنوں میں عدم دستیابی شامل ہیں۔ انکار کے زیادہ تر کیسز بڑے شہروں، بالخصوص کراچی سے رپورٹ ہوئے۔
صوبائی اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ایچ پی وی ویکسینیشن کی کوریج 63 فیصد رہی، جبکہ سندھ میں یہ شرح 65 فیصد تک پہنچی۔ ماہرین صحت کے مطابق اگرچہ یہ مہم حفاظتی ٹیکہ جات کے میدان میں ایک اہم قدم ہے، تاہم اہداف پورے نہ ہونے کے باعث مستقبل میں اس پر مزید توجہ اور آگاہی مہمات کی ضرورت ہے۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وفاقی حکومت کے دعوؤں کے باوجود 17 اشیائے ضروریہ مہنگی، 17 اشیاء مہنگی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کے مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود عام آدمی کو ریلیف نہ مل سکا، کیونکہ گزشتہ ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی 17 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، جن میں آٹا، دودھ، دہی، مٹن اور ٹماٹر جیسی بنیادی غذائی اشیاء شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی رفتار میں 0.16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ پچھلے ہفتے یہ کمی 1.34 فیصد تھی، سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح بھی 4.17 فیصد سے گھٹ کر 3.95 فیصد پر آ گئی ہے، بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے سبب متوسط اور غریب طبقہ بدستور دباؤ کا شکار ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر کی قیمت میں 9.04 فیصد ہوا، جبکہ انڈے 0.88 فیصد، آٹا 0.76 فیصد، مٹن 0.40 فیصد، گھی 0.16 فیصد، گڑ 0.64 فیصد، دودھ 0.15 فیصد، دہی 0.11 فیصد اور پاؤڈر ملک 0.58 فیصد مہنگے ہوئے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور وہ اپنی سابقہ سطح پر برقرار رہیں، آمدنی کے لحاظ سے مہنگائی کی شرح مختلف آمدنی والے طبقوں کے لیے مختلف رہی، 17,732 روپے ماہانہ آمدنی والے طبقے کے لیے 3.75 فیصد مہنگائی ہوئی ہے،17,733 سے 22,888 روپے آمدنی والے طبقے کے لیے 3.90 فیصد چیزیں مہنگی ہوئی ہیں۔