ڈی جی آئی ایس پی آر کا پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ، طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا، جہاں طلباء، اساتذہ اور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے طلبہ و طالبات کے ساتھ ایک خصوصی نشست کی، جس میں انہوں نے طلباء کے سوالات کے جوابات دیئے اور قومی سلامتی، فیک نیوز، اور ڈس انفارمیشن جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔
سکولوں میں قومی نصاب مصنوعی ذہانت کے تحت پڑھانے کافیصلہ
طلباء نے مادرِ وطن کے دفاع میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا اور ملکی سلامتی کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اور فیکلٹی ممبران سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ نے بھارت کے خلاف کامیاب حکمت عملی اور عسکری فتوحات پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے اساتذہ اور طلباء ہر وقت پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کی جانب سے جاری منفی پروپیگنڈے کی وجہ سے پیدا ہونے والے ابہام اور شکوک و شبہات کو اس نشست نے ختم کیا ہے۔
کریڈٹ کارڈکےذریعے بینکوں سےرقم نکلوا کر واپس نہ کرنیوالوں کی شامت آگئی
شرکاء نے یہ بھی کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سے ملاقات کے دوران انہیں فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن کے خطرات سے متعلق آگاہی ملی، جو نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی غلط فہمیوں کے خاتمے کے لیے نہایت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے سیشنز کو تعلیمی اداروں میں باقاعدگی سے منعقد کیا جانا چاہیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
سٹی 42 : صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ کریں گے.
صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔
میاں نواز شریف گلگت بلتستان میں انتخابات اور عوامی ترقی بارےتبادلہ خیال کریں گے ۔