شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ امریکی صدر سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے.
اینڈریوز ایئر بیس پہنچنے پر وزیرِ اعظم کا ریڈ کارپٹ پر امریکی ایئر فورس کے اعلی عہدیدار نے استقبال کیا. وزیرِ اعظم کا موٹرکیڈ امریکی سیکیورٹی کے حصار میں ایئربیس سے روانہ ہوا۔ وہ کچھ ہی دیر میں وائٹ ہاؤس پہنچیں گے.
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
امریکی صدر سے ملاقات کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف وائٹ ہاؤس پہنچ گئے
واشنگٹن:وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلیے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔
اب سے کچھ دیر قبل وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ امریکہ کے سرکاری دورے پر واشنگٹن ڈی سی پہنچے تھے۔
وزیرِ اعظم کی آمد پر اینڈریوز ایئر بیس پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ امریکی ایئر فورس کے اعلیٰ عہدیدار نے ریڈ کارپٹ پر وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔
اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور وزیرِ اعظم کا موٹرکیڈ امریکی سیکیورٹی کے حصار میں ایئربیس سے روانہ ہوا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کچھ ہی دیر پہلے وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو طرفہ امور پر ملاقات ہونے والی ہے۔
اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، تجارت، سیکیورٹی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ موجود ہیں، جو سیکیورٹی اور دفاعی امور پر امریکی حکام سے مشاورت کریں گے۔