Daily Mumtaz:
2025-11-09@16:20:46 GMT

معروف امریکی گلوکارہ ریحانہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT

معروف امریکی گلوکارہ ریحانہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

عالمی شہرت یافتہ باربیڈین گلوکارہ اور بزنس وومن ریحانہ اور معروف امریکی ریپر اے ایس اے پی راکی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 37 سالہ ریحانہ نے یہ خوشخبری فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی، جہاں انہوں نے نومولود کیساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی۔

تصویر میں ریحانہ کو اپنی بیٹی کو گلابی لباس میں لپیٹے بازوؤں میں تھامے دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں ریحانہ نے بیٹی کا نام اور پیدائش کی تاریخ بتاتے ہوئے لکھا: ’’راکی آئرش میئرز، 12 ستمبر 2025۔‘‘

دلچسپ بات یہ ہے کہ بیٹی کی پیدائش سے ایک دن قبل اے ایس اے پی راکی نے ایک فیشن میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ اس بار بھی بیٹی کے والد بننا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا، ’میں دعا کرتا ہوں کہ یہ لڑکی ہو۔ پہلے بچے کے وقت ہم نے جنس معلوم کی تھی، لیکن دوسری اور تیسری بار ہم نے ایسا نہیں کیا، مگر میرا دل کہہ رہا ہے کہ یہ لڑکی ہوگی۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل ریحانہ اور راکی دو بیٹوں کے والدین تھے اور اب اس ننھی پری کی آمد سے ان کے خاندان کی خوشیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سینیٹ آف پاکستان کا علامہ اقبالؒ کے یومِ پیدائش پر قراردادِ خراجِ عقیدت منظور

سینیٹ آف پاکستان نے شاعرِ مشرق، مفکرِ اسلام اور عظیم فلسفی ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی 148ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی قومی و فکری خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے متفقہ قرارداد منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈھاکہ یونیورسٹی میں علامہ اقبال اور قاضی نذر الاسلام پر چوتھی بین الاقوامی کانفرنس

قرارداد میں علامہ اقبالؒ کو ’شاعرِ مشرق‘ اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کے تصور کے معمار کے طور پر تسلیم کیا گیا، جسے انہوں نے 1930 کے الہٰ آباد خطبے میں واضح طور پر پیش کیا تھا۔

قرارداد میں اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ اقبالؒ کی شاعری، فلسفہ اور سیاسی فکر آج بھی قوم اور خصوصاً نوجوان نسل کے لیے الهام کا ذریعہ ہیں۔ ان کا پیغامِ خودی، اتحاد اور جرات مستقبل کی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:علامہ اقبال کا یوم پیدائش، صدر مملکت اور وزیراعظم کا شاعر مشرق کو خراج تحسین

ایوان نے اقبالؒ کے تصورِ آزادی، مساوات اور عدل کے اصولوں کی پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ان کی تعلیمات کو قومی نصاب اور عوامی مکالمے کا حصہ بنایا جائے۔

قرارداد میں حکومت، سول سوسائٹی اور تعلیمی اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ سیمینارز، تقریبات اور علمی سرگرمیوں کے ذریعے علامہ اقبالؒ کی فکر و فلسفے کو اجاگر کریں۔

سینیٹ قرارداد کا عکس

مزید کہا گیا کہ ’یومِ اقبالؒ‘ کو صرف یادگار دن کے طور پر نہیں بلکہ اقبالؒ کے بیان کردہ اصولوں اور انسانی فلاح کے نظریات کے عملی عہدِ نو کے طور پر منایا جائے۔

قرارداد پر مختلف پارلیمانی رہنماؤں نے دستخط کیے، جن میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم، اے این پی اور دیگر جماعتوں کے ارکان شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سینیٹ آف پاکستان شاعر مشرق علامہ اقبال یوم اقبال

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ آف پاکستان کا علامہ اقبالؒ کے یومِ پیدائش پر قراردادِ خراجِ عقیدت منظور
  • معروف کاروباری شخصیت عبدالخالق لک انوسٹر فورم کے جنرل سیکرٹری نامزد
  • صدر مملکت کا علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائشِ پر پیغام
  • ‘صرف کیش’، ڈیجیٹل پیمنٹ وصول نہ کرنے پر اسلام آباد کا معروف ریسٹورنٹ سیل
  • ‘صرف کیش’، ڈیجیٹل پیمنٹ وصول نہ کرنے پر اسلام آباد کا معروف ریسٹورنٹ سیل
  • کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
  • معروف بھارتی گلوکارہ و اداکارہ انتقال کر گئیں
  • شیعہ علماء کونسل کے رہنما، معروف صحافی وارث علی حیدری انتقال کر گئے
  • معروف گلوکارہ و اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں
  • نارتھ ناظم آباد میں معروف ‘‘کیفے پیالہ’’ ہوٹل سیل