وزیراعظم شہبازشریف کی آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہو گی، وائٹ ہاوس نے تصدیق کر دی
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
واشنگٹن (ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج واشنگٹن میں ملاقات ہوگی،جس کی تصدیق وائٹ ہاوس کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے خبر رساں ادارے روئٹرز بتایا ہے کہ توقع ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کو پاکستانی وزیرِاعظم شہباز شریف سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 4 بجے اوول آفس میں ہو گی، وزیراعظم اور امریکی صدر کی ملاقات میں عالمی اور علاقائی معاملات پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھی ملاقات میں شرکت کا امکان ہے۔
میرے سسر نے 30 سال پہلے پاکستان میں قدرتی گیس کی پیدوار پر کام کیا تھا: امریکی وزیر توانائی
یاد رہے کہ نیویارک میں اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ امریکی صدر کے اجلاس کے موقع پر بھی وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ہوئی، دونوں رہنما کافی دیر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رہے، بے تکلف انداز میں ایک دوسرے سے گفتگو کرتے رہے، امریکی صدر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی مصافحہ کیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر شہباز شریف
پڑھیں:
قازقستان ابراہیمی معاہدے میں شامل ہورہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ قازقستان ابراہیمی معاہدے میں شامل ہورہا ہے۔ مزید ممالک بھی ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوں گے۔
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 5 وسطی ایشیائی ممالک کے رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں غزہ، ایران، روس یوکرین جنگ کے امور پر بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ قازقستان کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ہیں، ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونا علامتی ہے۔
امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے گزشتہ روز کہا تھا کہ آج رات ایک اور ملک ’ابراہام معاہدے‘ میں شامل ہونے کا اعلان کرے گا جس کے تحت اسرائیل اور مسلم اکثریتی ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لایا جا رہا ہے۔