2025-06-29@09:50:45 GMT
تلاش کی گنتی: 23

«ساتھیوں سمیت»:

    لکی مروت(نیوز ڈیسک)لکی مروت کے علاقے وانڈہ کڑہ میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے زنڑا امن قومی جرگہ کے سرکردہ رکن غلام دستگیر کو دو ساتھیوں سمیت قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق غلام دستگیر کو دہشت گردوں نے اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ دو ساتھیوں سمیت موٹرکار میں قبول خیل ایک تنازع کے تصفیہ کیلئے جا رہے تھے۔ مقتول غلام دستگیر وانڈہ شہاب خیل کی مقامی امن کمیٹی کے صدر بھی تھے اور بدامنی کو روکنے کیلئے روزانہ رات کو سینکڑوں ساتھیوں سمیت علاقے میں مسلح گشت کرتے تھے۔ تینوں لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے سرائے نورنگ اسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں۔ مصر میں المناک ٹریفک حادثہ 19 لڑکیوں کی جان لے...
    ویب ڈیسک: صدرِ پاکستان، آصف علی زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس، مشیر برائے جیل خانہ جات حکومت آزاد کشمیر سردار احمد صغیر، ایم ایل اے علی شان سونی، اور سردار عمر تنویر پر مشتمل وفد نے زرداری ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انہیں پارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔ صدر مملکت کا 11 بھارتی پراکسی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ، پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر اور ایم پی اے فریال تالپور...
    فوٹو بشکریہ فیس بُک آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان، ایم ایل اے علی شان سونی اور سردار احمد صغیر نے اپنے ساتھیوں اور حامیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ترجمان زرداری ہاؤس کے مطابق شمولیت اختیار کرنے والے افراد نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔پیپلز پارٹی شعبۂ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے زرداری ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں علی شان سونی اور سردار احمد صغیر بھی شریک تھے۔ترجمان زرداری ہاؤس کے مطابق ملاقات میں سردار تنویر الیاس خان، علی شان سونی اور سردار...
    کوہاٹ کے سابق ضلع ناظم ملک اسد خان کے قتل کیس میں سابق صوبائی وزیر، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ترجمان و سیکریٹری اطلاعات ملک امجد آفریدی کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی تمام منصوبہ بندی ملک امجد آفریدی کے گھر میں کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، سابق ضلع ناظم ملک اسد جاں بحق ڈی پی او کوہاٹ زاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ اس کیس میں شامل دیگر ملزمان میں حسین آفریدی، ہاشم عرف شینو، گل زیب، نعمت، عامر اور یاسر شامل ہیں۔ پولیس نے ملزم عامر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش دیگر ملزمان کے نام اگل دیے۔ زاہد اللہ خان...
    پونچھ(ڈیلی پاکستان آن لائن )آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ میں پولیس نے مبینہ دہشتگرد زرنوش کی موجودگی کی اطلاعات پر اس کی ساتھیوں سمیت گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی کی لیکن اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور زور دار دھماکے نے حالات کو تبدیل کر دیا جسے خودکش بتایا جارہاہے ، اس میں زرنوش اپنے تین ساتھیوں سمیت مارا گیا جبکہ دو پولیس اہلکار بھی شہید ہو ئے۔ تفصیلات کے مطابق زرنوش نسیم  باغ کا ایک نوجوان جو ماضی میں کئی تنازعات کا مرکز رہا ہے ، اس  واقعے کے دوران موقع پر موجود تھا۔ابتدائی معلومات کے مطابق، یہ چھاپہ زرنوش نسیم اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے لیے مارا گیا تھا،  آپریشن کے دوران مبینہ...
    اسرائیلی حملے میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد سنوار 10 ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے، سعودی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز سعودی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے مسلح ونگ القسام کے نئے کمانڈر اور سابق سربراہ یحییٰ سنوار کے بھائی محمد سنوار خان غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اپنے 10 ساتھوں سمیت شہید ہوگئے۔سعودی ذرائع ابلاغ العربیہ اور الحدث نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ القسام بریگیڈ کے نئے کمانڈر کو نشانہ بنانےکے لیے کی گئی کارروائی کے کئی دنوں کی بے یقینی اور غیریقینی خبروں کے بعد اب یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ خان یونس میں اسرائیل کے فضائی حملے میں محمد سنوار...
    ننکانہ صاحب(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے میاں اعجاز حسین بھٹی اور شاہ کوٹ سے سابق وائس چیئرمین مہر عبدالغفار نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کی سیاست کے میدان میں ہلچل اور سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا۔ سابق ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ حلقہ پی پی 132 میاں اعجاز حسین بھٹی نے بلا آخر سابق وائس چیرمین مہر عبدالغفار و دیگر سینکڑوں ساتھیوں سمیت بیرسٹر گوہر علی اور اسد قیصر سے ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی این اے 111 چوہدری محمد ارشد ساہی بھی موجود تھے۔...
    —فائل فوٹو کراچی میں پولیس نے شوہر کے قتل کے عوض بیٹی کا رشتہ دینے والی ملزمہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔کراچی کے علاقے گڈاپ سے شوہر کے قتل میں ملوث بیوی، بیٹی اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے شوہر کے قتل کے مقدمے میں خاتون اور اس کے دوست کو عمر قید کی سزا ایس ایس پی ملیر کے مطابق مذکورہ شہری کے قتل کا واقعہ انگارہ گوٹھ میں 20 اپریل کو پیش آیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم شہری کی بیٹی سےشادی کرنا چاہتا تھا۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ خاتون نے شوہرکو قتل کرنے پر ملزم کو بیٹی کا رشتہ دینے کا کہا تھا۔
    مولانا فضل الرحمان کا حکومت کی غیر سنجیدگی پر اپنے ساتھیوں سمیت ایوان سے واک آوٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جمعیت علمائے اسلام ف کے سر براہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی غیر سنجیدگی پر ایوان سے واک آوٹ کردیا۔ ڈپٹی اسپیکر نے مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی ارکان کو منانے کی ذمہ داری ڈاکٹر طارق فضل کودے دی۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران مولانا فضل الرحمان اپنے ساتھیوں سمیت ایوان سے واک آوٹ کرگئے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومتی عدم دلچسپی کی وجہ سے ایوان میں بات نہیں کرنا چاہتا۔جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ یہ تو وقت تھا کہ...
    لوئیر دیر(نیوز ڈیسک)تحصیل خال میں پی ٹی آئی رہنما اکبر سید نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل خال کے علاقے طورمنگ 1 شیکولئی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور مقامی رہنما اکبر سید، ریحان، فھیم خان، یاسر خان،حنیف اللہ، احمد شاہ، شاہ ولی خان،ذاکر خان،فرد خان،رضوان ودیگر ساتھیوں و خاندانوں سمیت پی ٹی آئی سے مستعفی ہونے اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ یہ اعلان ایک پروقار تقریب کے دوران کیا گیا جس میں علاقے کے عمائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اکبر سید نے سابقہ ایم پی اے محمد زمین خان...
    لاہور: شاد باغ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مرد و زن پر مشتمل چار رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان گلی محلوں اور بازاروں میں کھڑی موٹر سائیکل کو ماسٹر چابیوں سے کھول کر فرار ہو جاتے۔ پولیس چیکنگ سے بچنے کے لیے ملزمہ موٹر سائیکل پر ساتھ سوار ہو جاتی اور وارادت کے بعد ملزمان خاتون ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل فروخت کر دیتے۔ ملزمان نے چند روز قبل سی سی ٹی وی کیمروں کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری کی تھی۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 5 موٹر سائیکل، 6...
    ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹکوارہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 اپریل کی درمیانی شب آپریشن کرتے ہوئے 9 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 9 خوارج ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ شیرین بھی شامل تھا جبکہ مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ سانحہ سیاچن گلیشئر کے شہداء کی تیرہویں برسی آج منائی جارہی ہے خارجی رِنگ لیڈر شیرین...
    علامتی فوٹو راجن پور کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ڈاکو عمر لوند کو 2 ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل عمر لوند نے پولیس کے تعاون سے ڈاکو شاہد لوند کو ہلاک کیا تھا۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمال دین والی کے قریب پیش آیا، فائرنگ میں ملوث ڈاکو فرار ہوگئے۔ 
    سہراب گوٹھ پولیس نے عثمانیہ سوسائٹی میں مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت ڈاکوؤں کا چار رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔ سہراب گوٹھ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو 20 سالہ ہارون جبکہ دیگر تین ساتھیوں کو عباس، وقاص اور شہروز کے نام سے شناخت کیا گیا جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے پولیس نے دو پستول ، نقدی اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں۔ پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ دیگر تین ساتھیوں کو تھانے منتقل کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ، پولیس ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہ ہے۔
    شہر قائد کے علاقے اقبال مارکیٹ کی پولیس نے چچا سے بھتہ مانگنے والے بھتیجے کوچارساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا گیا۔ ۔تفصیلات کےمطابق اقبال مارکیٹ پولیس نے چچا سے بھتہ مانگنے والے بھتیجے کوچارساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا گیا،پولیس کے مطابق 25 جنوری 2025 کو شاہ ولی اللّٰہ نگر کے رہائشی قیام الدین کے گھر پر پرچی کے ذریعے بھت طلب کیا گیا تھا۔ شہری کے نظر انداز کرنے پر 21 فروری کودوبارہ فون کال بتایا گیا کہ 5 روز قبل تمہارے گھر کے باہر ہم نے فائر کیا تھا۔ متاثرہ شہری سے 4 لاکھ کی رقم کا بندوبست کرنے اور نہ دینے کی صورت میں بیٹے کوجان سے ماردینے کی دھمکیاں دی گئیں تھیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کوٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے...
    عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاہد خان نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستا ن مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخواہ کی تنظیم کی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)نواز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں اے این پی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاہد خان کامسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ زاہد خان نے کہا کہ نواز شریف کا نظریہ اور پروگرام ہی پاکستان اورخیبرپختونخواہ کے عوام کومسائل سے نجات دلواسکتا ہے، انہوں نے خیبرپختونخوا کے عوام کو دہشت گردی سے نجات دلوا کر سکون لوٹایا۔ انہوں نے کہا کہ لواری ٹنل جیسا منصوبہ جو کہ سفید ہاتھی بن چکا تھا اسے نواز...
    راولپنڈی: وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خالہ زاد بھائی کے گھر چوری کی واردات کرنے والے ملزم کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق لاکھوں روپے مالیت کے ساڑھے 7 تولے طلائی زیورات اور 50 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں مبین، حسن رضا اور حماد شامل ہیں۔ ملزم مبین مدعی کا خالہ زاد بھائی تھا جس نے فیملی کی غیر موجودگی میں دوستوں کے ہمراہ طلائی زیورات چوری کیے۔ واقعے کا مقدمہ چند روز قبل تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا تھا۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ کے مطابق ملزمان سے تفتیش کرکے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،...
    —فائل فوٹو ملتان میں گیس باوزر دھماکے کے واقعے میں ملوث باوزر کے ڈرائیور کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ڈرائیور نے بتایا کہ وہ باوزر سے گیس چوری کرتے تھے۔ ملتان گیس باوزر دھماکہ، تھانہ مظفر آباد کا SHO برطرفملتان میں گزشتہ دنوں گیس باؤزر سے ہونے والے دھماکے کی تفتیش کے دوران تھانہ مظفر آباد کے ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ڈرائیور کے مطابق واقعے کے روز گیس چوری کرنے لگے تو وال لیک تھا، گیس لیک ہونے پر وہ وہاں سے فرار ہوا، کچھ دیر بعد دھماکا ہو گیا۔واضح رہے کہ گیس باوز ردھماکے میں 19 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہوئے تھے۔
    سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے باغ میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس آپریشن میں خوارج کے سرغنہ عزیز الرحمٰن عرف قاری اسماعیل اور مخلص سمیت 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ پاک فوج کے ترجمان نے...
    — فائل فوٹو سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 4 خوارج ہلاک کردیے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن میں خوارج کے سرغنہ عزیز الرحمٰن عرف قاری اسماعیل اور مخلص سمیت 4 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ افغانستان سے صرف فتنہ خوارج کی افغانستان میں موجودگی پر اختلاف ہے، آرمی چیف ہم سب کو بلاتفریق و تعصب دہشت گردی کے خلاف یکجا ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، جنرل عاصم منیر آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ترجمان پاک فوج...
۱