آزادکشمیر میں خفیہ اطلاعات پر ہونیوالے آپریشن کے دوران ساتھیوں سمیت مارا جانے والا ’ زرنوش نسیم ‘ کون ہے؟ وہ معلومات جو آپ جاننا چاہتے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
پونچھ(ڈیلی پاکستان آن لائن )آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ میں پولیس نے مبینہ دہشتگرد زرنوش کی موجودگی کی اطلاعات پر اس کی ساتھیوں سمیت گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی کی لیکن اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور زور دار دھماکے نے حالات کو تبدیل کر دیا جسے خودکش بتایا جارہاہے ، اس میں زرنوش اپنے تین ساتھیوں سمیت مارا گیا جبکہ دو پولیس اہلکار بھی شہید ہو ئے۔
تفصیلات کے مطابق زرنوش نسیم باغ کا ایک نوجوان جو ماضی میں کئی تنازعات کا مرکز رہا ہے ، اس واقعے کے دوران موقع پر موجود تھا۔ابتدائی معلومات کے مطابق، یہ چھاپہ زرنوش نسیم اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے لیے مارا گیا تھا، آپریشن کے دوران مبینہ طور پر نشانہ بنائے گئے مقام پر دھماکہ خیز مواد پھٹا، جس سے چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ پولیس کا ایک اہلکار، گل فراز (بھمبر سے تعلق) بھی فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کی بازی ہار گیا جبکہ چھ دیگر پولیس اہلکاررحمان، حفیظ، نعمان، ذیشان، اصغر علی، اور نعیم زخمی ہوئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تاہم، بعض اطلاعات میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت کا بتایا جارہاہے ۔
حکومت بجلی شعبے کے گردشی قرضے ختم کرنے کے معاہدے کے قریب ہے : اویس لغاری
زرنوش نسیم کون ہے؟
زرنوش نسیم باغ کا رہائشی ہے اور گزشتہ دو برسوں کے دوران ایک متنازعہ اور باعثِ تشویش شخصیت کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اس کا نام پہلی بار گزشتہ سال اگست میں منظر عام پر آیا جب وہ غیر واضح حالات میں لاپتہ ہو گیا۔ مقامی افراد نے اس کی بازیابی کے لیے احتجاج کیے اور الزام لگایا کہ اسے بغیر کسی قانونی کارروائی کے حراست میں لیا گیا ہے۔ جبکہ سینیٹر مشتاق غنی بھی اس کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے دکھائی دیئے ، بعد ازاں زرنوش یا تو رہا ہوا یا دوبارہ نمودار ہوا، تاہم اس کی گمشدگی اور واپسی کی تفصیلات غیر واضح ہی رہیں۔
پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرےگا، وزیراعظم کا بھارت کو پیغام
زرنوش کا نام دوبارہ اس وقت خبروں میں آیا جب شجاع آباد پولیس چوکی پر ایک مسلح حملہ ہوا، جس میں کانسٹیبل سجاد ریشم شہید ہو گیا۔ بعد میں حکام نے اس حملے میں زرنوش کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔ مارچ میں یہ کیس اس وقت مزید سنگین ہوتا دکھائی دیا جب آزاد پتن سے گرفتار ہونے والے ایک شخص، ساقب غنی، نے پولیس حراست میں بیان دیا کہ کانسٹیبل سجاد ریشم کے قتل میں زرنوش اور اس کے ساتھی ملوث تھے اور وہ مزید حملوں کی منصوبہ بندی بھی کر رہے تھے۔ ساقب کے ان دعوؤں کی تصدیق اس کے ہمراہ سفر کرنے والے دوسرے نوجوان نے بھی کی، جو از خود پولیس کے سامنے پیش ہوا۔ اس نوجوان نے ایک ویڈیو بیان میں یہی الزامات دہرائے۔
سندھ طاس معاہدے کی منسوخی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اسحاق ڈار
جلد ہی دھمنی سے ایک اور شخص کو گرفتار کیا گیا، جس کے ویڈیو اعتراف میں کہا گیا کہ اس نے زرنوش اور اس کے ساتھیوں کو اسلحہ اور خشک میوہ جات پہنچائے تھے۔ ان پیش رفتوں کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے زرنوش کی تلاش میں شدت لائی، جس کا اختتام باغ میں ایک چھاپے پر ہوا۔ اس کارروائی میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران ایک عام شہری جاں بحق اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ زرنوش نسیم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (TTP) سے تھا۔ معاملے کو مزید پیچیدہ بنانے والی بات یہ ہے کہ ڈاکٹر عبدالرؤف، جو باغ کے رہائشی تھے اور اب مبینہ طور پر افغانستان میں مقیم ہیں،جو سوشل میڈیا پر زرنوش کی حمایت میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے زرنوش کی گمشدگی اور حالیہ واقعات پر ریاستی مؤقف کو چیلنج کیا ہے۔
صدر زرداری کو علاج کیلئے دبئی جانے سے کیوں روکا گیا تھا؟ فرحت اللہ بابر کی کتاب میں انکشافات
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
قلات سکیورٹ: فورسز کا آپریشن ، ھارتی حمایت یا فتہ 8دہشتگر دہلاک : بنون میں 2پولیس چوکیوں پر حملے ناکام
اسلام آباد ‘قلات‘ پشاور (خبر نگار خصوصی +نمائندہ خصوصی +نیٹ نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں کامیاب آپریشن کر کے فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں فتنہ الہندوستان کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے بھارتی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید کلیئرنس اور سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران مزید چار دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور ایک ٹھکانے کو تباہ کیا گیا۔ یہاں سے بھی کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ بلوچستان میں دشمن کے ایجنٹوں کے خلاف جاری کارروائیاں اس عزم کی عکاسی کرتی ہیں کہ ملک کا ہر انچ دشمن عناصر کے ناپاک عزائم سے محفوظ رکھا جائے گا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قلات، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کو فتنتہ الہندوستان کے 8 دہشت گردوں کے خاتمے پر خراجِ تحسین کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قلات میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا اور اْن کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ پشاور‘ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے خوارج کے چوکیوں پر حملے ناکام بنا دئیے گئے۔ ذرائع کے مطابق بنوں میں چوکی مزانگہ اور چوکی شیخ لنڈک پر خوارج کے حملے پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے ناکام بنا دئیے گئے۔ آئی جی پولیس ذوالفقار حمید اور آر پی او بنوں سجاد خان نے پولیس اہلکاروں کو بروقت کارروائی پر شاباش دی اور انعامات کا اعلان کیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شب تھانہ ہوید بنوں کی حدود میں 2 چوکیوں شیخ لنڈک پر ڈرون اور مزانگہ پر خوارج نے چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سے حملے کیے۔ حملے میں پولیس کے تھرمل کیمرہ ٹیکنالوجی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔