موبائل چوری کا الزام لگا کر شہری کو اغوا کرکے تشدد کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
لاہور:
شہری پر موبائل چوری کرنے کا الزام لگا کر اغوا اور تشدد کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
اقبال ٹاؤن پولیس نے قانون ہاتھ میں لے کر شہری کو حبسِ بے جا میں رکھنے اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم اشفاق کھوکھر کو فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔
ملزم اشفاق کھوکھر نے شہری نوید پر موبائل فون چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے اُسے زبردستی اٹھا کر اپنی حویلی میں بند کر دیا، جہاں اس نے نوید پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے شدید تشدد کیا۔ متاثرہ شہری نے رہائی کے بعد پولیس کو درخواست دی، جس پر فوری مقدمہ درج کر کے کارروائی کی گئی۔
ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عامر شہزاد اور ان کی ٹیم نے ملزم اشفاق کھوکھر کو گرفتار کر کے اسے قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے پولیس ٹیم کو کامیاب اور بروقت کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔