صدر وزیراعظم کی خيبر پختونخوا میں کامیاب کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زدراری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خيبر پختونخوا میں خوارج کیخلاف کامیاب کارروائیوں پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدر مملکت نے7 خوارج جہنم واصل کرنے پرسیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا اور شمالی وزیرستان میں شہید 4 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کے پی میں7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی پذیرائی کی۔
وزیراعظم نے شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرواستقامت کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے، دہشتگردی کی عفریت کو جلد جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمن اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، حکومت اورسیکیورٹی فورسز ملک سےدہشتگردی کےمکمل سدباب کیلیے پُرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جنوبی پنجاب کے عہدیدار اور ٹکٹ ہولڈرز کی ٹی ایل پی سے علیحدگی
جنوبی پنجاب کے کئی عہدیداروں اور ٹکٹ ہولڈرز نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ سابق عہدیداروں نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ جماعت ملک دشمن قوتوں کو فائدہ پہنچا رہی تھی اور انہوں نے واضح کیا کہ وہ ملکی سلامتی اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سابق عہدیدار نے مزید کہا کہ ٹی ایل پی کے لانگ مارچ نے ملک کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ پاک فوج نے بھارت کو جنگ میں شکست دی، اور دشمن اب پاکستان کے خلاف پراکسی جنگ لڑ رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خارجی دہشت گرد بھی ٹی ایل پی سے وابستہ تھے، لیکن پاک فوج نے دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔
ٹکٹ ہولڈرز نے کہا کہ پاکستان کلمہ کے نام پر حاصل کیا گیا اور وہ دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں، تاکہ پاکستان تاقیامت قائم رہے اور کوئی اس کی طرف میلی آنکھ نہ ڈال سکے۔
محمد حسین بابر نے واضح کیا کہ وہ کالعدم ٹی ایل پی سے بغیر کسی دباؤ کے علیحدہ ہو رہے ہیں، جبکہ راؤ عارف سجاد نے کہا کہ پاکستان انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔