شہباز شریف ہفتہ کو کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
وزیراعظم ہفتہ کو کوئٹہ میں ہونے والے جرگے میں ارکان اسمبلی، قبائلی و سیاسی عمائدین کے ساتھ جرگے میں شرکت کریں گے، جرگے میں بلوچستان کی امن و امان سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ جرگہ میں صوبہ بلوچستان کے عمائدین کو مختلف امور پر اعتماد میں لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف ہفتہ کو کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وفاقی وزراء بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ کوئٹہ میں جرگے میں شرکت کریں گے، جرگے میں گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء کو مدعو کیا گیا ہے۔ جرگہ میں ارکان اسمبلی، قبائلی و سیاسی عمائدین کو بھی مدعو کیا گیا، جرگے میں بلوچستان کی امن و امان سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ جرگہ میں صوبہ بلوچستان کے عمائدین کو مختلف امور پر اعتماد میں لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیراعظم سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ
ریاض(نیوز ڈیسک)وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ ہو گئے۔ ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر عزت مآب محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز نے وزیراعظم کو پرتپاک الوداع کہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر یہ دورہ کیا۔ سرکاری سطح پر اس دورے کو پاک سعودی تعلقات میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔