وزیراعظم کی تاجک صدر سے ملاقات؛ سیاسی، تجارتی اور سکیورٹی سمیت اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
سٹی 42 : تاجکستان کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک صدر امام علی رحمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ساتھ ہی پاکستان اور تاجکستان نے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف بین الاقوامی گلیشیئرز کانفرنس میں شرکت کے لیے آج تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچے ۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیراطلاعات، طارق فاطمی اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد بھی موجود ہیں ۔
غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ
تاجک وزیراعظم قاہر رسول زودہ نے وزیراعظم پاکستان کا پرتپاک استقبال کیا ۔
بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف اور تاجک صدر امام علی رحمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ صدر تاجکستان نے قصر ملت میں وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران وزیراعظم کے جولائی 2024 کے دورہ تاجکستان کے اسٹریٹجک معاہدے کو بھی یاد کیا گیا ۔
کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والا پکڑا گیا
پاکستان اور تاجکستان نے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا، ساتھ ہی سیاسی، تجارتی، توانائی، سیکیورٹی اور علاقائی روابط پر تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ۔ اس کے علاوہ تعلیم، ثقافت، آئی ٹی اور عوامی روابط کو فروغ دینے پر زور دیا گیا ۔
ملاقات میں کاسا ، 1000منصوبے کو خطے کی ترقی کیلئے اہم قرار دیا گیا ۔ وزیراعظم نے CASA-1000 پر تیزی سے پیش رفت کی یقین دہانی کرائی۔
کشمیر کا سودا ممکن نہیں، ریاست مخالف بیانیہ کی نفی کیجئے
دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارتی مواقع بڑھانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا، ساتھ ہی دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ اس کے علاوہ توانائی، تیل و گیس اور سائنسی تعاون پر موجودہ فریم ورک سے بھرپور فائدہ اٹھانے پر زور دیا گیا، جبکہ انسداد دہشتگردی، منظم جرائم اور منشیات کی روک تھام پر تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ۔
ملاقات میں خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا ۔ وزیراعظم نے تاجک-کرغیز سرحدی مسئلے کے پرامن حل پر صدر تاجکستان کو سراہا۔ انہوں نے خطے میں بھارت کے 7 مئی کے جارحانہ اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا، کہا کہ بھارت کی غیر قانونی کارروائیاں جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، لیکن خودمختاری کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹے گا، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ناگزیر ہے۔
نوابشاہ؛ مسافر کوچ اُلٹ گئی، 15 مسافر زخمی
صدر تاجکستان نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت کو خطے کے امن کیلئے اہم قرار دیا۔ انہوں نے پاکستان کو قابل اعتماد شراکت دار قرار دیا۔
ملاقات میں سائنس، زراعت، صنعت، سیاحت اور پن بجلی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا ۔ وزیراعظم نے تاجکستان کی واٹر ڈپلومیسی میں قیادت کو سراہا۔ شہباز شریف نے عالمی گلیشیئرز کانفرنس کی میزبانی پر تاجک صدر کو مبارکباد دی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے تاجک صدر کو دورہ اسلام آباد کی بھی دعوت دی ۔
انٹر پارٹ ون حساب کے پیپر میں جعلی امیدوار پیپر دیتا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
تاجک صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ دیا ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف تعاون بڑھانے تاجکستان نے زور دیا گیا ملاقات میں کے درمیان تاجک صدر پر اتفاق کیا گیا
پڑھیں:
ٹیکس اصلاحات کے مثبت نتائج آ رہے ہیں، کرپشن کے خاتمے میں مصروف: شہباز شریف، نوازشریف سے ملاقات
اسلام آباد‘ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے‘ نوائے وقت رپورٹ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مالی سال 2025ء میں 59 لاکھ ریکارڈ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر ایف بی آر حکام کی کارکردگی کی تعریف اور ذمہ داری کا ثبوت دینے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 لاکھ نئے ٹیکس فائلرز کا ٹیکس نیٹ میں آنا حکومت کی پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کا عکاس ہے۔ ہفتے کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ٹیکس نظام کی اصلاحات سے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، ایف بی آر میں میرٹ کی بالادستی کو اولین ترجیح دی ہے۔ قابل اور محنتی افسران کی حوصلہ افزائی اور ناقص کارکردگی کی حوصلہ شکنی کے نظام سے ایف بی آر میں پرفارمنس کلچر متعارف کرایا گیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کی نگرانی بذات خود ہر اجلاس کی ہفتہ وار صدارت میں کی، ٹیکس گوشواروں کو آسان اور سہل بنایا گیا، بندرگاہوں پر خود کار کلیئرنس کے نظام سے کرپشن کے خاتمے اور پرفارمنس کی بہتری کو یقینی بنایا گیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ غیر رسمی معیشت کے خاتمے کیلئے پوائنٹ آف سیل کی تعداد میں اضافے سے سیلز ٹیکس کی چوری کو روکا گیا، ٹیکس آمدن میں گزشتہ برس کی نسبت 9 ارب کا اضافہ حکومت کی ایف بی آر اصلاحات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایف بی آر کے نظام کی مزید اصلاحات کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے، کرپشن اور غیر رسمی معیشت کے مکمل خاتمے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے گلگت بلتستان کے عوام اور پوری قوم کو گلگت بلتستان کے یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے بہادر عوام نے جرات، اتحاد اور حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کا تاریخی فیصلہ کیا۔ یہ دن اس عظیم قربانی، عزم اور وطن سے محبت کی یاد دلاتا ہے جس نے خطے کی تاریخ بدل دی۔ گلگت بلتستان کے عوام کو ترقی کے تمام مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ قومی دھارے میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ آج کا دن ہمیں اس عہد کی تجدید کا پیغام دیتا ہے کہ ہم اپنی آزادی، اتحاد اور ترقی کے سفر کو نئی توانائی اور جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی گلگت بلتستان اور پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی سے نوازے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی‘ معاشی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف اور نواز شریف نے پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔ نواز شریف نے قومی معاملات پر وزیراعظم کو رہنمائی فراہم کی۔