اسلام آباد ( خبرنگار خصوصی ) خیبرپی کے  میں بھارت کی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے سکیورٹی فورسز کی دو جھڑپوں میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ  فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔  آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا 28 اور 29 مئی کی درمیانی رات کو شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں بھارتی سرپرستی میں موجود خوارج نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی۔  فتنہ الخوارج کے حملوں کو پاک فوج کے جوانوں نے بروقت اور موثر انداز میں ناکام بنا دیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا 24 سالہ لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل اپنے دستے کی بہادری سے قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور ان کا تعلق ضلع مردان سے تھا۔  کارروائی کے دوران نائب صوبیدار کاشف رضا، لانس نائیک فیاقت علی  اور سپاہی محمد حمید نے بھی وطن پر اپنی جان قربان کی۔  ضلع چترال میں ہونے والی ایک اور جھڑپ میں بھی بھارتی سرپرستی میں موجود ایک خوارجی دہشت گرد کو جہنم واصل کیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرست دہشت گرد کے باقیات کا خاتمہ کیا جا سکے، سکیورٹی فورسز نے وطن عزیز کو بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے خطرے سے مکمل طور پر پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور ہمارے شہدا کی یہ قربانیاں ہمارے عزم اور حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے بلوچستان کے ضلع لورالائی میں فتنہ الہندستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، ہلاک دہشتگردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔  دہشت گرد نیشنل ہائی پر 26 اگست 2024 کو تخریب کاری کے علاوہ 18 فروری2025 کے حملوں میں بھی ملوث تھے، جس  میں 30 بے گناہ شہری شہید ہوئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک شدہ بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔   فورسز نے دوسری کارروائی بلوچستان کے ضلع کیچ میں کی، جہاں ایک اور دہشت گرد ہلاک ہوا۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گردی کے مرتکب افراد اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کی توثیق کرتی ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنتہ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہیں۔ صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے ملک سے فتنتہ الہندوستان کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں  شر انگیزی پھیلانے والے فتنہ الہندوستان کے پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیراعظم نے لورالائی میں 4 دہشت گردوں جو بلوچستان میں بد امنی پھیلانے کے مختلف واقعات بالخصوص N-70 میں 30 معصوم لوگوں کی شہادت کے ذمہ داران میں شامل تھے، کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔ وزیر اعظم نے ضلع کیچ میں بھارتی سرپرستی میں پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے والے مزید ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کرنے پر افواج پاکستان کے افسران و جوانوں کی پذیرائی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی پراکسیوں کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے افواج پاکستان شب و روز مصروف عمل ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کرنے پر سکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں سکیورٹی فورسز کی افواج پاکستان الہندوستان کے دہشت گردوں کو بلوچستان میں کو جہنم واصل دہشت گردی کے نے بلوچستان میں بھارتی کرتے ہوئے فورسز نے کے دوران کے خلاف ایس پی

پڑھیں:

کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار

کراچی:

ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی  
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار