آزاد کشمیر: فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے، 2 پولیس اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
راولاکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن )آزاد کشمیر میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 پولیس اہلکار شہید اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔
نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ میں پولیس نے دہشت گردی میں مطلوب گروہ کو گرفتار کرنے کے لئے آپریشن کیا، اس دوران ملزمان نے پولیس پر گرینیڈ پھینکے اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس نے بتایا کہ ہلاک ملزمان کی لاشیں سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کر دی گئی ہیں اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔
ایس ایس پی راولاکوٹ ریاض مغل نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ دہشت گردی کے نیٹ ورک کو کاری ضرب لگی ہے، مارے جانے والے چاروں دہشت گرد قتل کے مقدمات میں مطلوب تھے، دہشت گر د حسین کوٹ میں جنگل کے غار میں پناہ گزین تھے۔
یوکرین کے اہم ترین شہر پر حملے کی قیادت کرنے والا روسی نوجوان بم دھماکے میں ہلاک
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پشاور میں پولیس مقابلہ، انتہائی مطلوب 4 ڈاکو ہلاک، 3 کا تعلق افغانستان سے
پشاور کے علاقہ میراکچھوڑی مہرگل کلے میں پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے گینگ کے چاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ہلاک ملزمان 2003 سے پولیس کی وردی میں وارداتیں کرتے تھے، ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کے گھر سے کروڑوں روپے اور زیورات بھی لوٹے تھے۔
ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد بنگش نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے چاروں ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی ہے، ہلاک 3 ڈاکوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ڈاکو پشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگر اضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ڈاکوؤں نے حالیہ دنوں میں دو بڑی وارداتیں کی تھیں۔
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق ڈاکوؤں سے کلاشنکوف، رائفل، 2 پستول اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔