راولاکوٹ، حسین کوٹ میں آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، مقابلے کے دوران 2 پولیس اہلکار شہید اور 20 زخمی ہوئے۔
ایس ایس پی راولاکوٹ ریاض مغل نے رات گئے اپنے آفس میں میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حسین کوٹ کے جنگل میں ملزمان کے موجودگی کی اطلاع تھی جہاں ملزمان نےایک غار میں پناہ لے رکھی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے متعلق یہ بھی اطلاع تھی کہ وہ آزاد کشمیر میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
ایس ایس پی راولاکوٹ نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے انہوں نے پولیس نفری کیساتھ جنگل میں چھپے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا، تاہم اس دوران ایک ملزم نے ہینڈ گرینڈ سے حملہ کیا جس میں ایک ملزم کا ساتھی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوئے، تاہم ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چاروں ملزمان مارے گئے۔
چاروں ہلاک ملزمان پولیس کو قتل کے مقدمات میں مطلوب تھے، آپریشن کے دوران دو پولیس اہلکار شہید اور20 زخمی ہوئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں تنظیم فلور مل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مشتبہ افراد نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں دو ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے موقع سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور موبائل فونز برآمد کر لیے، زخمی ملزم اور ہلاک ڈاکوؤں کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے کریمنل ریکارڈ اور گروہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔