اسلام آباد:

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

آذربائیجان کے دورے پر موجود وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے ایک پیغام میں شمالی وزیرستان اور چترال میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے، جس میں سات دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

وزیراعظم نے آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

مزید پڑھیں: سیکیورٹی فورسز سے بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کی جھڑپیں، 7 دہشت گرد ہلاک، 4 اہلکار شہید

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد عناصر انسانیت کے دشمن ہیں، ان کے مذموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کو معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے کی انتہائی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پوری طرح پرعزم اور متحد ہیں۔ وزیراعظم نے اس موقع پر قومی یکجہتی اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون پر زور دیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز شہباز شریف

پڑھیں:

پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا: وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بھارت کاسندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے.پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں گلیشیئرز کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 13 ہزار گلیشیئرز ہیں، گلیشیئرز کا تحفظ ہمارے لیےبہت اہم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے پانی کانصف حصہ گلیشیئرزسے حاصل ہوتاہے. ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ  سے پاکستان کےگلیشیئرزتیزی سےپگھل رہےہیں.2022 میں ماحولیاتی  تبدیلی کی وجہ سےپاکستان کو سیلاب اورطوفانی بارشوں کاسامناکرناپڑا۔شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کا فضا میں زہریلی گیسوں کا اخراج  نصف فیصدسےبھی کم ہے. پاکستان دنیاکے 10 ممالک میں شامل ہےجوماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہے. اس تبدیلی کے باعث ایکوسسٹم بھی متاثرہورہاہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ترقی یافتہ ملک ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنےکیلئےاپنی ذمےداریاں پوری کریں. ترقی یافتہ ملک  ترقی پذیرممالک میں ارلی وارننگ سسٹم میں سرمایہ کاری بڑھائیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ گلیشیئرزکےتحفظ اورچیلنجزپرجامع گفتگوپرتاجک صدرکومبارباد پیش کرتاہوں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا: وزیراعظم
  • پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا: وزیر اعظم شہباز شریف
  • پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف
  • پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی کانفرنس سے خطاب
  • سیکیورٹی فورسز سے بھارتی پراکسی فنتۃ الخوارج کی جھڑپیں، 7 دہشت گرد ہلاک، 4 اہلکار شہید
  • خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ ’’فتنہ الخوارج‘‘ کے 7 دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل سمیت 4 جوان شہید
  • خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ ’فتنہ الخوارج‘ کے 7 دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ سمیت 4 جوان شہید
  • سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 7دہشت گرد ہلاک ، 4جوان وطن پر قربان
  • دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے؛ وزیراعظم