کراچی:

سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران جھوٹ پھیلانے پر بھارتی میڈیا پر عالمی سطح کی پابندی عائد ہونی چاہیے، میڈیا باڈیز برطانیہ اور امریکا میں بھارتی میڈیا کے خلاف ہتک عزت کے مقدمات دائر کریں۔

یہ بات انہوں نے ایف پی سی سی آئی میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے دوران خطاب میں کہی۔ انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اظہار تشکر کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں ںے کہا کہ بھارت نے جنگ کی شروعات کی اختتام پاکستان نے کیا یہ اتنا تاریخی معرکہ ہے کہ یوم تشکر چلتے رہیں گے یہ ایسی فتح ہے جس کا جشن چلتا رہے گا کسی نے 65 تو کسی نے 71 کی جنگ دیکھی یہ میری زندگی کی پہلی جنگ جو میں نے دیکھی، اکیاون سال کی عمر میں کوئی پوچھے تاریخی خوشی کا لمحہ پاک فوج کے ہاتھوں بھارت کو دھونے پر ہوئی اس روز کی خوشی کو نہیں بھول سکتے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ہم جنگ کے خلاف ہیں ہماری جماعت بھی تشدد اور جنگ کے خلاف ہے، پاکستان پر حملے کی پوری پوری رات جاگتا رہا، حملے پر مذمت کی بات کی پھر بھارت کا طیارہ گرنے کی اطلاع آگئی، وقفے وقفے سے طیارے گرنے کی اطلاعات آتی رہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو جواب ہماری مرضی ہمارے وقت اور مرضی کے مقام پر دینے کا کہا۔

انہوں نے کہا کہ سیزفائر کے اعلان پر مزہ نہیں آیا، بھارت کی ایسی دھلائی ہورہی تھی کہ مزہ آگیا، ایسی خوشی کسی تہوار پر نہیں ہوتی، جنگ کے بعد چین اور دبئی جانا ہوا اب پاکستانی پاسپورٹ پر دنیا گھومنے کا مزہ ہی الگ ہے کیوں کہ امیگریشن پر ہمارا گرین پاسپورٹ دیکھ کر کہا گیا ویلڈن پاکستان اور کسی جگہ پاکستانیوں کے ساتھ بھارتی ملے تو ان کے منہ دیکھنے والے تھے ان کو ایسا لگ رہا کہ پاکستانی ان کا منہ چڑا رہا ہے پاکستانیوں کو دیکھ کر ان کے منہ لٹک جاتے ہیں اب آپ کو پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کرنے کا مزہ آئے گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی قیادت اور پوری قوم نے اپنے اتحاد سے ملک کا دفاع کیا، مختصر وقت میں پاکستان نے بھارت کو دھویا، اگر یہ جنگ دو چار روز اور چلتی تو بھارت صفحہ ہستی سے مٹ جاتا، پوری قوم اپنے اپنے ہتھیاروں سے بھارت کے خلاف لڑ رہی تھی، قلم ہتھیار، سوشل میڈیا اور بزرگوں نے اپنی دعاؤں سے اس جنگ میں حصہ ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ کل ہم نے یوم تکبیر منایا یہ پوری پاکستان کی فتح تھی، ایٹمی پروگرام کی بنیاد قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو تھے ان پر بہت بین الاقوامی دباؤ تھا وہ وہ پوری مسلم امہ کہ کامن کرنسی بنانے جارہے تھے، ہم نے اپنے ہیرو کھوئے ہیں، ذوالفقار بھٹو ہمارے درمیان ہوتے تو پاکستان نہ جانے کہاں سے کہاں ہوتا، پاکستان نے جن ممالک کو تربیت دی وہ بھی آگے بڑھ گئے۔

انہوں ںے کہا کہ اسی طرح شہید بے نظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی دی، خارجہ محاذ پر بلاول بھٹو نے مثالی جنگ لڑی انہوں نے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مودی کو گجرات کا قصاب کہا بی جے پی نے بلاول بھٹو کے سر کی قیمت مقرر کی بلاول بھٹو اس کے باوجود بھارت گئے اور کشمیر کا مقدمہ بہادری سے لڑا پاکستانیوں نے ثابت کیا سیاسی اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن وطن پر بات آئے تو تمام اختلافات پس پشت رکھتے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ جنگ کے دوران جھوٹ پھیلانے کی وجہ سے عالمی سطح پر بھارتی میڈیا پر پابندی ہونی چاہیے، میڈیا باڈیز برطانیہ اور امریکا میں بھارتی میڈیا کے خلاف ہتک عزت کے مقدمات دائر کریں جہاں جہاں بھارتی چینلز دیکھے جاتے ہیں ان ملکوں میں مقدمات کیے جائیں تاکہ بھارتی چینلز پر جرمانے ہوں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا شرجیل میمن نے کہا کہ انہوں نے کے خلاف جنگ کے

پڑھیں:

ملیشیا نے بھارت سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کر دی

ملیشیا نے بھارت سے آنے والی تمام پروازوں پر تاحکمِ ثانی پابندی عائد کر دی ہے۔ 

اس فیصلے سے وندے بھارت مشن کی پروازیں بھی متاثر ہو گئی ہیں، جن کے ذریعے بھارت اور ملیشیا کے درمیان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری تھا۔

بھارتی سفارت خانے نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملیشیا نے بھارت کے ساتھ فضائی رابطہ عارضی طور پر معطل کر دیا ہے اور یہ پابندی اگلے حکم تک جاری رہے گی۔

ملیشیا سے قبل برطانیہ، نیوزی لینڈ، ہانگ کانگ، ایران جیسے ممالک بھی بھارت سے مسافروں کے داخلے پر پابندی لگا چکے ہیں۔

ملیشیا کے وزیرِ ٹرانسپورٹ وی کا شیونگ نے ایک فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ یہ فیصلہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے بعد لیا گیا، جس کا اطلاق بدھ سے ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز اور پورٹ آپریٹرز کو اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت دی گئی ہے۔

اب تک 20 سے زائد ممالک بھارت سے مسافروں کی آمد پر پابندیاں یا سخت شرائط عائد کر چکے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • ملیشیا نے بھارت سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کر دی
  • بھارت کو ہماری فورسز نے جیسے دھویا ایسا تاریخی دن بھول نہیں سکتا: شرجیل میمن
  • دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے؛ وزیراعظم
  • بھارت کو ہماری فورسز نے جیسے دھویا ایسا تاریخی دن بھول نہیں سکتا، شرجیل میمن
  • 10 مئی کے بعد اب بیرون ملک گرین پاسپورٹ کی تعریف کی جاتی ہے، شرجیل میمن
  • پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں عیدالاضحی پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد
  • عیدالاضحیٰ پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد
  • ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے والے شہید بھٹو کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، شرجیل میمن
  • یومِ تکبیر پر پاکستان نے دنیا کو ناقابلِ تسخیر قوم ہونے کا پیغام دیا، شرجیل انعام میمن