وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کا 3 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد تاجکستان روانہ ہو گئے۔ لاچین ایئرپورٹ پر آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ، پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نے انہیں رخصت کیا۔

روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 28 مئی پاکستان اور آذربائیجان دونوں کے لیے تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔ 1998 میں اسی روز پاکستان نے ایٹمی قوت حاصل کی، جبکہ آذربائیجان نے آزادی کا جشن منایا۔ دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور دیرینہ تعلقات ہیں۔

وزیراعظم نے آذربائیجان کو برادر اسلامی ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر الہام علییوف کی قیادت میں ملک نے نمایاں ترقی کی ہے۔ ہم نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر مفصل بات چیت کی۔ صدر الہام علییوف نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عزم کا اعادہ کیا اور ہم اس سرمایہ کاری سے بھرپور استفادہ کے لیے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی کے دوران حمایت پر شکریہ ادا کیا

وزیراعظم اب تاجکستان کے دورے پر ہیں، جہاں وہ صدر امام علی رحمٰن سے ملاقات کریں گے اور گلیشیئرز کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 25 مئی کو 4 ملکی دورے کا آغاز ترکیہ سے کیا تھا، جہاں ان کی ملاقات ترک صدر رجب طیب اردوان سے ہوئی۔ اس کے بعد وہ ایران گئے اور تہران میں صدر مسعود پزشکیان اور رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔ ایران میں وزیراعظم نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کا اعلان بھی کیا تھا۔

27 مئی کو وزیراعظم آذربائیجان پہنچے تھے، جہاں انہوں نے صدر الہام علییوف سے ملاقات کے علاوہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے مشترکہ فورم سے بھی خطاب کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

pakstan آذربائیجان تاجکستان وزیراعظم شہباز شریف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تاجکستان وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان سے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ کے لیے روانہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف تین روزہ دورہء آذربائیجان مکمل کرنے کے بعد تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ کے لیے روانہ, لاچین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آذر بائیجان کے نائب وزیر خارجہ ایلنور مامیدوف ، آذر بائیجان میں تعینات پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا . اپنے دورہء آذر بائیجان کے دوران وزیراعظم نے آذر بائیجان کے صدر عزت مآب الہام علییوف سے دو طرفہ ملاقات کی ؛ پاکستان- ترکیہ- آذربائیجان سہ فریقی سمٹ میں شرکت کی اور آذر بائیجان کے یوم آزادی کی تقریب میں شریک ہوئے. وزیراعظم دوشنبہ میں گلیشئرز کی حفاظت پر ہونی والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کی 2 روزہ دورہ تاجکستان کے بعد وطن واپسی
  • وزیراعظم کا 4 ملکی دورہ مکمل، تاجکستان سے وطن واپس روانہ
  • وزیراعظم کا 4 ملکی دورہ مکمل، تاجکستان سے وطن واپس پہنچ گئے
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ دورہ تاجکستان مکمل کرکے وطن روانہ
  • وزیراعظم، آذربائیجان کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے تاجکستان روانہ
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف دورۂ آذربائیجان مکمل کر کے تاجکستان روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان سے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ کے لیے روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کا دورہ مکمل کر کے تاجکستان چلے گئے
  •  آذربائیجان کا دورہ مکمل،وزیراعظم شہباز شریف تاجکستان چلے گئے