استعفیٰ تب دینگے جب جیل سے عمران خان آئے گا، پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی منحرف گروپ
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
کراچی سے پی ٹی آئی منحرف اراکین کے پارلیمانی لیڈر اسد امان نے کہا کہ میئر کراچی کو آج پی ٹی آئی کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے خط لکھا ہے، مجھے افسوس اس بات کا ہے آج کرائے دار مالک مکان بننے چلے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر اور جنرل سیکرٹری کی جانب سے میئر کراچی کو منحرف ارکان کی رکنیت ختم کرنے کے خط کا معاملہ، پی ٹی آئی منحرف اراکین کے پارلیمانی لیڈر اسد امان کا بیان سامنے آ گیا۔ پی ٹی آئی منحرف اراکین کے پارلیمانی لیڈر اسد امان نے کہا کہ میئر کراچی کو آج پی ٹی آئی کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے خط لکھا ہے، مجھے افسوس اس بات کا ہے آج کرائے دار مالک مکان بننے چلے ہیں۔ پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی منحرف گروپ نے کہا کہ ہم استعفیٰ اس صورت میں دینگے جب جیل سے عمران خان آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاست 32 چیئرمینز پر شروع اور ختم ہوتی ہے، ہم سے استعفیٰ لینے کا اختیار صرف اور صرف عمران خان کے پاس ہے۔
اسد امان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے پیغام دینگے 32 اراکین استعفیٰ دیں ہم دینگے، یہ اتنی بوکھلاہٹ کا شکار ہیں نوٹیفکیشن میں ایک چیئرمین کا نام 2 مرتبہ لکھا ہے، ہم اس شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے چیئرمینز نے ہم سے زیادہ کام کیا ہو تو بتائیں جو آپ کی سزا وہ ہماری سزا ہے، عوام کے پیسے جیبوں میں ڈالنے کے بجائے ہم نے کام کیا۔ اسد امان نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے بعد ہم منظر عام پر نہیں آئے تھے جو مخصوص نشست پر خواتین منتخب ہوئیں ہم نے کسی جگہ دستخط نہیں کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی کاغذ پر دستخط کئے بغیر مخصوص نشست پر خواتین کیسے منتخب ہو گئیں، ہم نے میئر الیکشن میں مرتضٰی وہاب کو ووٹ نہیں دیا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسد امان نے کہا کہ پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی منحرف
پڑھیں:
بلوچستان میں ایف سی ہیڈکوارٹر میں کھلی کچہری کا اہتمام، امن و امان کی صورتحال کا جائزہ
بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایف سی ہیڈکوارٹر ژوب میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی ایف سی نارتھ اور قبائلی عمائدین کے اشتراک سے ژوب میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں کچہری میں سرکاری اعلیٰ حکام، ضلعی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کھلی کچہری میں ژوب کے عوامی مسائل کے حل اور امن و ترقی کیلئے مشترکہ حکمت عملی تشکیل دینے پر غور کیا گیا۔ آئی جی ایف سی نارتھ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ امن و اتحاد سے وابستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے متحد رہ کر ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنانی ہیں۔ علاقائی امن کے قیام اور امن برقرار رکھنے میں قبائلی عمائدین کا کردار انتہائی اہم ہے۔
اس موقع پر قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری عوامی مسائل کے حل کا مؤثر ذریعہ ہے۔ امید ہے کہ حکومت بلوچستان مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے گی۔