برادر ملکوں کی طرح اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے، محسن نقوی کی افغان نائب وزیر داخلہ سےگفتگو
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایران میں افغان نائب وزیر داخلہ ابراہیم صدر سے ملاقات ہوئی، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم برادر ملکوں کی طرح اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی افغان نائب وزیر داخلہ ابراہیم صدر سے ملاقات تہران میں اقتصادی تعاون تنظیم ( ای سی او) کے وزرائے داخلہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ اس موقع پر ایرانی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اختلافات تو گھروں میں بھی ہوتے ہیں ، ہم برادر ملکوں کی طرح انہیں مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
اس سے قبل محسن نقوی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ۔ ایرانی صدر نے ملاقات میں خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور کسی بھی تنازع سے بچنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات کے حل کے لیے ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہمیں کشیدگی کو کم کرنے اور کسی بھی تنازع سے بچنے کے لیے کوشش کرنی چاہیے کیونکہ یہ پیغمبر اسلام ﷺ کا واضح حکم ہے۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ضرورت اس بات کی ہےکہ مسلم ممالک اپنے اتحاد اور بھائی چارے کو برقرار رکھتے ہوئے مشترکہ دشمنوں کے خلاف کھڑے ہوں۔اس موقع پر محسن نقوی نے اسلام آباد اور کابل کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں ایران کے کردار کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ افغان حکومت کے ساتھ تعمیری مذاکرات جاری ہیں اور ہم مذاکرات کے ذریعے اختلافات کے پرامن حل پر زور دیتے ہیں، ہمیں خطے کے ممالک کے درمیان کشیدگی کو بڑھانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
سوڈان میں غیر عرب باشندوں کی نسل کشی، الفاشر میں آر ایس ایف کے ہاتھوں 2 ہزار شہریوں کا قتل عام
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مذاکرات کے ذریعے کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ ایرانی صدر محسن نقوی
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر اور امریکی قائم مقام سفیر کی الگ الگ ملاقاتیں
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقاتوں میں انسدادِ منشیات، انسانی اسمگلنگ اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ محسن نقوی نے 5 برس بعد برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن کی بحالی پر برطانوی حکومت اور ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کی برطانیہ کی فضاؤں میں واپسی، برطانوی ہائی کمشنر کا خیر مقدم
برطانوی ہائی کمشنر اور امریکی قائم مقام سفیر نے پاک بحریہ کے حالیہ انسدادِ منشیات آپریشن کو سراہا۔
????محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی الگ الگ ملاقاتیں pic.twitter.com/jY6NjvTjAh
— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) October 26, 2025
برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر داخلہ کو نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے آئندہ دورۂ پاکستان سے بھی آگاہ کیا، جس کے دوران امیگریشن اور انسدادِ منشیات کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ سینٹر آف ایکسیلنس کا قیام پاکستانی اداروں کی استعداد کار میں اضافے اور قانونی تعاون کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
’دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششیں قابلِ تحسین‘قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں اور سیکیورٹی و انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا کراچی کا دورہ، تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر زور
وفاقی وزیر داخلہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکی سفیر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سیکیورٹی محسن نقوی نیٹلی بیکر وزیرداخلہ