سکیورٹی فورسز سے بھارتی پراکسی فنتۃ الخوارج کی جھڑپیں، 7 دہشت گرد ہلاک، 4 اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
شمالی وزیرستان: خیبرپختونخوا میں بھارت کی پراکسی تنظیم فتنۃ الخوارج سے سکیورٹی فورسز کی دو جھڑپوں میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں پاک فوج کے لیفٹننٹ سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 28 مئی کو خیبرپختونخوا میں ہونے والی دو الگ الگ جھڑپوں میں بھارت کی پراکسی تنظیم فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 28 اور 29 مئی کی درمیانی رات کو شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں بھارتی سرپرستی میں موجود خوارج نے ایک سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی۔
بیان میں کہا گیا کہ فتنۃ الخوارج کے حملوں کو پاک فوج کے جوانوں نے بروقت اور مؤثر انداز میں ناکام بنا دیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا 24 سالہ لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل اپنے دستے کی بہادری سے قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور ان کا تعلق ضلع مردان سے تھا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران نائب صوبیدار کاشف رضا، لانس نائیک فیاقت علی اور سپاہی محمد حمید نے بھی وطن پر اپنی جان قربان کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ضلع چترال میں ہونے والی ایک اور جھڑپ میں بھی بھارتی سرپرستی میں موجود ایک خوارجی دہشت گرد کو جہنم واصل کیا گیا۔
مزید بتایا گیا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرست دہشت گرد کے باقیات کا خاتمہ کیا جا سکے، سیکیورٹی فورسز نے وطن عزیز کو بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے خطرے سے مکمل طور پر پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور ہمارے شہدا کی یہ قربانیاں ہمارے عزم اور حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی میں 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستنا کے ضلع خضدار میں کارروائی کے دوران بھارتی سرپرست یافتہ فتنہ الہندوستان کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ جس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 بھارتی سرپرست یافتہ دہشتگردوں ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جب کہ ان ٹھکانوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔ علاقے میں کسی بھی ممکنہ چھپے ہوئے دہشتگرد کے خاتمے کے لیے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔ دہشتگردی کے تمام مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔