بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق لورالائی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگردمارےگئے۔
فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں سے اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد بھی برآمد ہوا جبکہ ہلاک دہشتگرد گزشتہ سال 26 اگست اور 18 فروری 2025ء کی تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
این 70 پر دہشتگردوں کی کارروائیوں میں 30 شہری شہید ہو گئے تھے اور یہ دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کیچ میں دوسری کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے ایک اور دہشتگرد کو ہلاک کیا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فتنہ الہندوستان کے
پڑھیں:
ایف بی آر نے ارب پتی ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائیاں شروع کردیں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ ٹیکس دہندگان اربوں روپے مالیت کے اثاثوں اور آمدن پر مبنی پرتعیش طرزِ زندگی گزار رہے ہیں ‘یہ افراد لگژری گاڑیاں‘ مہنگے برانڈڈ کپڑے‘بیگزاور گھڑیاں استعمال اورلاتعداد غیرملکی دورے کرتے ہیں لیکن اپنے ٹیکس گوشواروں میں نہایت قلیل آمدن ظاہر کر رہے ہیں۔ایف بی آر کے لائف اسٹائل مانیٹرنگ سیل نے مزید ممکنہ مبینہ ٹیکس چوروں کی تفصیلات ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اور متعلقہ ریجنل ٹیکس دفاتر (آرٹی اوز ) کو بھیج دی ہیں تاکہ ان افراد کے خلاف باضابطہ کارروائی شروع کی جا سکے جنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی پرتعیش جائیدادیں اور آمدن ظاہر کی مگر اپنے جمع کردہ انکم ٹیکس گوشواروں میں کوئی نمایاں آمدن نہیں بتائی۔