2025-05-23@13:47:09 GMT
تلاش کی گنتی: 41

«الہندوستان کے»:

    پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ خضدار میں 21 مئی کو فتنۃ الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا، فتنۃ الہندوستان جان بوجھ کر معصوم اور نہتے پاکستانیوں کو نشانہ بنارہاہے۔ وفاقی سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ خضدار میں بچوں کی شہادت میں فتنۃ الہندوستان ملوث ہے. بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کررہا ہے اور گزشتہ 20 سال سے ریاستی دہشت گردی کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان نے 2009میں دہشت گردی...
    وفاقی سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خضدار حملے میں فتنہ الہندوستان ملوث ہے، دہشت گردوں نے اسکول کے بچوں کو نشانہ بنایا، یہ دہشت گرد حملہ اسکول بس پر نہیں ہماری اقدار پر تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا نے کہاکہ خضدار میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، دہشت گردوں نے اسکول کے بچوں کو نشانہ بنایا، یہ دہشت گرد حملہ اسکول بس پر نہیں ہماری اقدار پر تھا۔ انہوں نے کہاکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خضدار حملے میں فتنہ الہندوستان ملوث ہے، فتنہ الہندوستان نے امن سبوتاژ کیا ۔ واضح رہے کہ...
    خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں شدید زخمی ہونے والا طالب علم حیدر زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے طالبعلم حیدر منگل کو خضدار میں اسکول بس پر فتنۃ الہندوستان کے حملے میں شدید ہوا تھا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبعلم حیدر کی شہادت کے بعد واقعے میں شہید طلبہ و طالبات کی تعداد 5 ہوگئی ہے، شہدا میں 4 طالبات اور ایک طالبعلم شامل ہے۔ واضح رہے کہ منگل کو خضدار میں اسکول بس پر حملے میں 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید جبکہ 39 زخمی ہوگئے تھے جبکہ گزشتہ...
    خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ  فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں  شہید ہونے والے طلبا  کی تعداد 5 ہو گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس دہشت گردانہ حملے میں حیدر شہید  شدید زخمی ہوگیا تھا، جو دورانِ علاج جانبر نہیں ہو سکا۔ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں 4 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہیں۔ بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں اور ذلت آمیز شکست و ہزیمت کے  بعد  بزدلانہ کارروائیوں  پر اتر آیا  ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بے امنی پھیلانے کے لیے بھارت اپنی پراکسیوں کا استعمال کر رہا ہے۔  ان  معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنۃ الہندوستان اور ان کے...
    پشاور ( نیوز ڈیسک) ایم پی اے فضل الہٰی کا پیسکو کے بیشتر گرڈسٹیشنز پر پھردھاوا۔ ایم پی اےفضل الہیٰ نے زبردستی رحمان بابا گرڈ سٹیشن سے تمام فیڈرز چالو کرا دیے۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف ایم پی اے حلقہ نیابت کے عوام کے ہمراہ پیسکو کیخلاف نکل آئے۔ زبردستی فیڈرز چالو کرانے سے سسٹم اوورلوڈ،رحمان بابا گرڈ سٹیشن سے بجلی کی سپلائی معطل۔ سپلائی معطل ہونے سے پشاور کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔ سیکڑوں مظاہرین کا پشاور سٹی گرڈ سٹیشن اور پشاور انڈسٹریل گرڈسٹیشن کا گھیراؤ ۔ ترجمان پیسکو کے مطابق مظاہرین نے پیسکو عملے کو ڈرایا دھمکایا اور زدوکوب کیا۔ زبردستی آن کرائے گئے فیڈرز ہائی لاس فیڈرز میں شمار ہوتے ہیں۔ واجبات کی عدم...
     پاکستان کے فضائی حملوں کے خوف سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان ہونے والا میچ روک دیا گیا ہے، دھرم شالہ اسٹیڈیم کے آس پاس کے علاقوں میں پاکستان کی جانب سے ہوائی حملے کی وارننگ جاری کی گئی تھی، جس کی وجہ سے شہر میں ’بلیک آؤٹ‘ ہوگیا۔ پپنجاب کنگز نے 10.1اوور میں ایک وکٹ پر 122 رن بنائے تھے جب لائٹس چلی گئیں، بند ہوگئیں، جس کے بعد دونوں ٹیموں اور تماشائیوں کو اسٹیڈیم سے نکال لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی:انڈین پریمیئر لیگ کے وینیوز میں ردوبدل اس سے پہلے پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع...
    بھارت کا پاکستان پر حملہ؛ پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کا 7سالہ بیٹا بھی وطن پر قربان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بھارت کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کے 7 سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں میں جارحیت کی گئی، یہ واقعہ بزدل دشمن کی گولہ باری سے پیش آیا۔ بھارتی فوج کی جارحیت سے نہتے معصوم شہریوں کی شہادت پر پوری قوم دکھ اور کرب میں مبتلا ہے۔ پاکستانی عوام کی شہادتوں کا بدلہ افواج پاکستان مؤثر اور منہ توڑ جوابی کارروائی سے لے رہی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کے 7 سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس شہید ہوگئے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے سیکیورٹی ذرائع  سے دعویٰ کیاہے کہ بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں میں جارحیت کی گئی، یہ واقعہ بزدل دشمن کی گولہ باری سے پیش آیا۔ بھارتی فوج کی جارحیت سے نہتے معصوم شہریوں کی شہادت پر پوری قوم دکھ اور کرب میں مبتلا ہے۔پاکستانی عوام کی شہادتوں کا بدلہ افواج پاکستان مؤثر اور منہ توڑ جوابی کارروائی سے لے رہی ہے اور لیں گی۔ بھارتی فوج کی جانب سے معصوم بچوں کو بلااشتعال جارحیت اور...
    بلوچستان کے علاقے مچھ میں بھارتی آلہ کار کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم حملے میں پاک فوج کے 7جوان شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 مئی کو بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں بھارتی ایما پر کام کرنے والی کالعدم تنظیم نام نہاد ’بلوچ لبریشن آرمی‘ کے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا جہاں مچھ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکراگئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بی ایل اے کے دہشت گردوں کے اس بزدلانہ حملے میں پاک فوج کے 7...
    اسلام آباد: ملک میں ماحولیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے اثرات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں  رواں سال اپریل کا مہینہ ملکی تاریخ کے گرم ترین مہینوں میں شامل ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اپریل 2025ء ملک کے 65 سالہ موسمیاتی ریکارڈ میں دوسرا گرم ترین مہینہ ثابت ہوا ہے۔ اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ اپریل کے دوران درجہ حرارت اوسطاً معمول سے 3.37 ڈگری سینٹی گریڈ زائد ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ماہ (اپریل میں) دن کے وقت گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوا اور اوسط درجہ حرارت معمول سے 4.66 ڈگری زائد رہا۔ اسی طرح راتوں کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ نوٹ کیا گیا، جو معمول...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے سوال کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہیں یا اس کے دشمنوں کے کیوں کہ ان کے بیانات و طرز عمل قومی مفادات سے متصادم دکھائی دیتا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس ایسے عناصر کی پناہ گاہ بن چکا ہے جو سوشل میڈیا پر ریاست مخالف بیانیہ پھیلاتے، قومی اداروں کو بدنام کرتے اور دشمن کے نظریات کی تشہیر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور گورنر میں علی امین گنڈاپور سے سوال کرتا ہوں کہ آپ پاکستان کے ساتھ ہیں یا دشمنوں کے آلہ کار بن چکے ہیں؟ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک نازک دوراہے...
    راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ مندرہ کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سات سالہ کرسچن بچی شفق کی نعش زیر تعمیر مکان سے برآمد ہوئی۔ بچی گزشتہ روز سہ پہر اپنے گھر کے قریب کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی، اور اس کی تلاش کے دوران رات تقریباً 10:30 بجے کے قریب بچی کی مردہ حالت میں نعش برآمد ہوئی۔ اس کے جسم اور گردن پر زخموں اور خراشوں کے نشانات بھی موجود تھے، اور ممکنہ طور پر زیادتی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے بچی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گوجرخان کے سول اسپتال منتقل کیا۔ تاہم، گھنٹوں گزرنے کے باوجود پوسٹ مارٹم مکمل...
    گوادر پورٹ پاکستان کے لیے تجارتی ترقی کا دروازہ ہے۔ خلیج فارس کے دہانے پر واقع ہونے کی وجہ سے یہ بندرگاہ پاکستان کو نہ صرف خطے بلکہ بین الاقوامی سطح پر تجارتی سرگرمیوں کے مرکز کے طور پر ابھرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اس بندرگاہ کے ذریعے چین، وسطی ایشیا اور خلیجی ممالک تک بآسانی رسائی میسر آئے گی، جس سے پاکستان کو سالانہ لاکھوں ڈالرکا تجارتی فائدہ پہنچے گا۔ گوادر بندرگاہ نہ صرف پاکستان کو اقتصادی استحکام دے رہی ہے بلکہ یہ بلوچستان کی معاشی خوشحالی میں بنیادی کردار ادا کررہی ہے۔  ویژن بلوچستان 2030 پروگرام کے تحت کمیونی کیشن انفرا اسٹرکچر، ڈیموں کی تعمیر، پانی کی قلت کو دورکرنے اور فشریزکے مختلف منصوبوں پر کام تیزی...
    برطانیہ کی ملکہ کمیلا اور بادشاہ چارلس سوم کی شادی کو 20 سال مکمل ہوگئے اور اس اہم موقع پر ملکہ نے کچھ خاص باتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملکہ کمیلا نے رائل رپورٹر رویا نکہا سے گفتگو میں بادشاہ کے ساتھ اپنی 20 سالہ خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کی بنیاد دوستی، مشترکہ مزاح، اور زندگی کو آسانی سے گزارنا ہے۔ ملکہ کمیلا نے اعتراف کیا کہ دونوں ہی اکثر شاہی خاندان اور ملکی سرگرمیوں کے باعث مصروف رہتے ہیں اور کبھی کبھار تو ملاقات بھی نہیں ہو پاتی ہے لیکن یہی ان کے رشتے میں ہم آہنگی لانے کا ذریعہ بھی ہے۔ ملکہ کمیلا نے اپنے شوہر، بادشاہ چارلس سوم، کے ساتھ تعلق کو بے تکلف انداز میں بیان کرتے ہوئے...
    نیویارک( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کو4 سالہ مدت کےلیے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب  کر لیا گیا ہے ۔ پاکستان کا انتخاب نیویارک میں یو این اقتصادی و سماجی کونسل کے انتخابات میں عمل میں آیا۔پاکستان کو 2026 ءسے 2029ء تک 4 سالہ مدت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ "جیو نیوز " کے مطابق پاکستان یواین مشن کے اعلامیے کے مطابق پاکستان یو این اقتصادی و سماجی کونسل کی حمایت پر مشکور ہے۔کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہونا پاکستان پر اعتماد اور بھروسے کو ظاہر کرتا ہے، پاکستان عالمی انسداد منشیات کی کوششوں میں اپنا مؤثر کردارادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ مخالفین عوامی ریلیف کو برداشت نہیں کر پا رہے،وزیراعظم چند...
    پاکستان4 سالہ مدت کے لیے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہوگیا۔ پاکستان کا انتخاب نیویارک میں یو این اقتصادی و سماجی کونسل کے انتخابات میں عمل میں آیا۔ پاکستان کو 2026 سے 2029 تک چار سالہ مدت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ پاکستان یو این مشن اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہونا پاکستان پر اعتماد اور بھروسے کو ظاہر کرتا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان منشیات کی اسمگلنگ، پیداوار اور استعمال کے خلاف نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔ Post Views: 1
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2025ء) ترجمان پی ٹی آئی نے وزیر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ 17 نشستوں کے ساتھ وزارت عظمٰی پر قابض ہونے والے شخص کا 3 سالہ دور اقتدار ملکی تاریخ کا تاریک ترین دور ہے، عوام جانتے ہیں کہ اس بےایمان ٹولے نے انہیں بدترین غربت، مہنگائی، بیروزگاری، معیشت کو تباہی کی بھینٹ چڑھایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی سستی کیے جانے کے اعلان پر تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔(جاری ہے) شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ مینڈیٹ چور وزیراعظم کی گفتگو جاہلانہ اور جھوٹ کا پلندہ ہے، سترہ نشستوں...
    کراچی: انٹرنیٹ پر ایک 6 سالہ پاکستانی بچی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس کی بلے بازی کی صلاحیتوں سے دنیائے کرکٹ حیران رہ گئے۔ یہ بچی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے انداز سے شارٹ مار رہی ہے جس کی ویڈیو انگلش کرکٹ امپائر رچرڈ کیٹلبرو نے شیئر کی اور بچی کی خدا داد صلاحیتوں سے دنیا کو آگاہ کیا۔ اس بچی کا نام سونیا ہے جس کے پاور فل اسٹروک اُس کے مستقبل اور صلاحیتوں کی غمازی کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو دیکھ کر کہا کہ یہ بچی بھارتی کرکٹ اسٹار روہت شرما کی طرح بلے بازی کررہی ہے۔           View this post on Instagram  ...
    ایک 10 سالہ برطانوی بچے نے ریاضی کی تھیم پر مبنی عام تعطیل ’پائی ڈے‘ کے موقعے پر ایک منٹ میں سب سے زیادہ ہندسے زبانی بتانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ بھی پڑھیں: جرمنی کا صدیوں پرانا شاہ بلوط کا درخت پریمیوں کا پیغام رساں کیسے بنا؟ برسٹل کے طالب علم البرٹو ڈیولا اراگون نے کہا کہ انہوں نے پائی کو یاد کرنے کا آغاز مارچ 2024 میں اسکول میں ہونے والے ایک مقابلے سے کیا تھا۔ اراگون نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو کہا کہ مارچ 2024 میں میرے اسکول نے ایک حیرت انگیز انعام کے ساتھ ایک دلچسپ پائی ڈیجٹس مقابلے کا انعقاد کیا تھا۔ باصلاحیت اراگون نے پائی کے 150 ہندسوں کو یاد کرکے مقابلہ جیت لیا...
    اسلام آباد: پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے چیئرمین سجاد مصطفی سید نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری کے لیے 10 سالہ فکسڈ ٹیکس رجیم نافذ کیا جائے، جو 2025 سے 2035 تک مؤثر ہو۔ انہوں نے وضاحت کی کہ موجودہ فکسڈ ٹیکس نظام کے تحت پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) سے رجسٹرڈ آئی ٹی کمپنیوں پر صرف 0.25 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوتا ہے، جو کہ انڈسٹری کی ترقی کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کی طرف راغب ہو رہی ہے، اور اگر پالیسی سازوں نے درست فیصلے کیے تو پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر...
    مکہ مکرمہ میں واقع قرآن میوزیم میں قرآن پاک کے نسخوں کی 14 سو سالہ تاریخ کو انٹریکٹیو ویژول ڈسپلے کے مجموعے کے ذریعے سامنے لانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حراء کلچرل ڈسٹرکٹ کے سی ای او ڈاکٹر فواز المعراج نے انٹرویوں میں بتایا ہے کہ اس ڈسپلے کا مقصد زائرین کے لیے اللّٰہ کے کلام قرآن مجید اور اس کی تاریخ کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتداء میں قرآن کریم کو چمڑے اور کھجور کے درختوں کے حصوں پر لکھا گیا تھا۔ حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں واقع یہ قرآن میوزیم جبلِ حرا کے نچلے حصے میں موجود ہے۔ یہ قرآن کے بارے جاننے کی...
    وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ایک سالہ کارکردگی کے حوالے سے اخبار میں اشتہار پر صوبائی وزیر ماحولیات مریم اورنگزیب سے پوچھنا چاہیے کہ ان کی موجودگی میں ایسا کیوں ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی جانب سے اخباروں میں اشتہارات، رانا ثنااللہ بھی بول پڑے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران رانا ثنااللہ نے کہا کہ مریم نواز کا اخباروں میں اشتہار سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ مریم نواز کا اس میں کوئی قصور نہیں ہوگا، وہ واقعی محنت کررہی ہیں اور کوشش کررہی ہیں، میں مریم اورنگزیب سے ضرور پوچھوں گا، ان اشتہاروں سے برا...
    الخدمت فاؤنڈیشن حیدرآباد کی جانب سے پہلا آئی سرجری کیمپ کاPOB کے تعاون سے انعقاد، سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کیمپ کا دورہ کررہے ہیں، ڈاکٹر معراج الہدیٰ،امیر ضلع حافظ طاہر مجیدبھی موجود ہیں
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ بینک کے 10 سالہ 40 ارب ڈالر کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کا خیر مقدم کیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ایم ڈی مختار ڈیوپ نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں آئی ایف سی کے جاری اور ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیراعظم نے ورلڈ بینک کے 10 سالہ 40 ارب ڈالر کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا خیر مقدم کیا جبکہ انہوں نے بنیادی ڈھانچے، آئی ٹی، زراعت اور صحت کے شعبوں میں آئی ایف سی کے تعاون کو سراہا۔اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان نے بھارت میں ان دنوں جاری معروف پوڈکاسٹر رنویر الہ آبادیہ اور مقبول کامیڈین سمے رائنا کے تنازع کو پاکستانی یوٹیوبر سے جوڑا ہے۔کچھ دن قبل یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ نے شو انڈیاز گاٹ لیٹنٹ میں شرکت کی اور ایک امیدوار سے والدین سے متعلق تضحیک آمیز سوالات کیے اور نامناسب عمل کے بدلے 2 کروڑ روپے کی پیشکش بھی کی۔ اس واقعے کے بعد رنویر، سمے رائنا اور شو کے دیگر ججز، جن میں اشیش چنچلانی، جسپریت سنگھ اور اپوروا مکھیجا شامل ہیں، ان کے خلاف پولیس شکایت درج کروائی گئی۔بھارتی سوشل میڈیا پر سمے اور رنویر کے خلاف شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، یہاں تک کہ مشہور بھارتی اداکاروں اور ہدایتکاروں...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے تاجروں کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے 25 رکنی رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اس کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ اراکین میں صوبائی وزیر صنعت، وزیر داخلہ، وزیر بلدیات، وزیر محنت اور آئی جی سندھ پولیس شامل ہیں۔ سینئر رکن بورڈ آف ریونیو، کمشنر کراچی، چیف سائٹ ایسوسی ایشن زبیر موتی والا، سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری لیبر اور سیکرٹری صنعت کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی کراچی کے تاجروں کو سہولیات فراہم کرنے اور شکایات کا ازالہ کرے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں تقریب کے دوران تاجروں کی کچھ شکایات سامنے آئی تھیں۔
    آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ 60 سال کے بدترین سیلاب کی لپیٹ میں آگئی، دریاؤں میں طغیانی، ایک ہزار ملی لیٹر سے زائد بارش ریکارڈ۔ خبر ایجنسی کے مطابق کئی علاقوں میں 1 ہزار ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، دریاؤں میں طغیانی کے باعث نشیبی علاقوں میں گھر ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ بجلی کے پول گرنے سے سیکڑوں گھروں کوسپلائی منقطع ہو گئی، حادثے میں ایک خاتون کے ہلاک ہونے کی اطلاع بھی ملی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جنوری 2025ء) مقامی پولیس سربراہ بابر بلوچ کے مطابق، یہ پچاس سالہ شخص حال ہی میں اپنے خاندان کے ہمراہ امریکہ سے پاکستان کے جنوب مغربی شہر کوئٹہ منتقل ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی پندرہ سالہ بیٹی کو رواں ہفتے گولی مار دی کیونکہ وہ ''نامناسب لباس‘‘ پہننے اور ٹک ٹاک پر ''غیراخلاقی‘‘ ویڈیوز اپ لوڈ کرنے سے باز نہیں آ رہی تھی۔ مقامی پولیس اس واقعے کو نام نہاد ''غیرت کے نام پر قتل‘‘ کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اس واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں مقتولہ کے ماموں کو بھی حراست میں...
    بہاولپور کے تاریخی شیر باغ میں 7 سالہ بنگالی شیر ہلاک ہوگیا۔کیوریٹر شیرباغ عثمان بخاری کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بنگالی شیر کئی ہفتوں سے بیمار تھا اور 3 روز سےکھانا پینا بھی چھوڑ چکا تھا۔عثمان بخاری نے بنگالی شیر کی موت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ بنگالی شیر گردوں اور معدے کی بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوا، شیر کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز ڈپارٹمنٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔اسی حوالے سے شیر باغ انتظامیہ نے مزید بتایا کہ بنگالی ٹائیگر 2018 میں بہاولپور کے شیر باغ میں ہی پیدا ہوا تھا۔شیرباغ انتظامیہ کے مطابق 3 سال سے بنگالی ٹائیگر آنکھ کے مرض میں بھی مبتلا تھا، جس وجہ سے...
    پاکستان کے11 سالہ عمر ظفر نے فرنچ ریجنل اسکوائش چیمپین شپ جیت لی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز پیرس:فرانس میں مقیم 11 سالہ پاکستانی طالبعلم عمر ظفر نے فرنچ ریجنل اسکوائش چیمپین شپ جیت کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ۔فرانس میں مقیم پاکستانی طالبعلم عمر ظفر نے فرانس کے مشہور سیاحتی شہراینسی میں ہونے وا لی فرنچ ریجنل اسکوائش چیمپین شپ میں اول پوزیشن حاصل کر لی ۔ عمر ظفر کی عمر گیارہ سال ہے ۔ انہوں نے11سے13سال کی عمر کے بچوں کی چیمپین شپ جیت کر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس چمپین شپ میں عمر ظفر نے سنگل گیم میں بھی شکست نہیں کھائی...
    گجر نالہ کے متاثرین اپنے مطالبات کے لیے کراچی پریس کلب کے باہراحتجاج کررہے ہیں
    کراچی: شہر قائد کے نالوں میں توسیع کے منصوبے کے دوران اپنے گھروں سے محروم ہونے والے متاثرین نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ مزید وسیع اور شدید کرنے کا عندیہ دے دیا۔ کراچی بچاؤ تحریک کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر متاثرین نے احتجاج کیا، احتجاج میں گجر، اورنگی و محمود آباد نالہ متاثرین شریک تھے جنہوں نے مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نالہ متاثرین کو فوری طور پر متبادل زمینیں اور تعمیراتی معاوضہ فراہم کیا جائے، مسنگ آئی ڈیز کا مسئلہ فی الفور حل کیا جائے۔ مظاہرین نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر سپریم کورٹ کے 2023 ،2021، اور 2024 کے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2025ء) پاکستان میں 100 سالہ تاریخ کی سرد ترین راتیں اور دن ہونے، پنجاب کے وسطی اضلاع میں برفباری ہونے کے دعوے، محکمہ موسمیات نے گزشتہ چند روز سے ریکارڈ توڑ سردی کی شدت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کیے جانے والے دعووں پر وضاحت جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پنجاب کے وسطی اضلاع میں برفباری اور تاریخی سردی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کی تردید کی ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق یہ خبر بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ 12 سے 15جنوری تک کی راتیں پاکستان کی 100 سالہ تاریخ کی سرد ترین راتیں اور...
۱