بلوچستان، فتن الہندوستان کے دہشتگردوں کامقامی قبائل پر حملہ، جھڑپ میں 4دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
بلوچستان، فتن الہندوستان کے دہشتگردوں کامقامی قبائل پر حملہ، جھڑپ میں 4دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز
کوئٹہ (سب نیوز)بلوچستان کے بہادر عوام فتن الہندوستان کے سامنے آہنی دیوار بن گئے جب کہ فتن الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے کورکی میں پرامن لوگوں پر حملہ کیا۔ذرائع نے کہا کہ کورکی میں مقامی قبائل اور فتن الہندوستان کے درمیان جھڑپ سے 4 دہشتگرد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔
مقامی قبائل کے اصرار کے باوجود دہشتگردوں نے علاقہ خالی کرنے سے انکار کیا، کلی آدم زئی کور کی خواتین نے قرآن کا واسطہ دیکر دہشتگردوں کو جانے کیلئے بھی کہا۔ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے کورکی میں مقامی خواتین کو مسلسل ہراساں کیا، دہشت گردوں کے مذموم عزائم کے پیش نظرمقامی قبائل نے اپنے دفاع کا فیصلہ کیا۔دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران مقامی قبیلے کا ایک فرد شہید اور2 زخمی ہوئے
کورکی کے مقامی قبائل نے عہد کیا ہے کہ وہ اپنے پرامن علاقے کو دہشتگردانہ سرگرمیوں میں استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ذرائع نے کہا کہ بلوچستان کے بہادرعوام پر فتن الہندوستان کا اصل چہرہ عیاں ہو چکا ہے، خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات سے واضح ہے کہ فتن الہندوستان کا اسلام اور بلوچ روایات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگلگت: ممتاز عالم دین اور ہائیکورٹ کے جج کی گاڑیوں پر فائرنگ، 5 افراد زخمی گلگت: ممتاز عالم دین اور ہائیکورٹ کے جج کی گاڑیوں پر فائرنگ، 5 افراد زخمی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد نئے کنکشنز کا اجرا ، آئیسکو اور نادرہ میں معاہدہ طے پیپلز پارٹی کے رہنما تسنیم احمد قریشی کی عمرہ ادائیگی، جدہ میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام پاکستان کا حماس کیجانب سے غزہ کا انتظام عبوری فلسطینی انتظامیہ کے سپرد کرنے کی پیشکش کا خیرمقدم انڈونیشیا؛ سکول کی عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 36ہوگئی مشتاق احمد اور دیگر پاکستانی اسرائیلی فوج کی حراست میں مگر خیریت سے ہیں، دفترِ خارجہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فتن الہندوستان کے
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 7بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیاگیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانےکو موثر انداز میں نشانہ بنایا، دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے،آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں،سکیورٹی فورسز کا قوم کے ساتھ ملکر دہشتگردی کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ پاکستان بوائے سکاؤٹس کے چیف کمشنر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار
مزید :