بلوچستان : فتنہ الہند کے ناپاک عزائم خاک میں، مقامی قبائل نے 4 دہشتگرد ٹھکانے لگا دیے
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
بلوچستان کے علاقے کورکی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے پُرامن لوگوں پر حملہ کردیا. دہشتگردوں اور قبائل میں جھڑپ کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے علاقے کورکی میں مقامی قبائل کے اصرار کے باوجود دہشتگردوں نے علاقہ خالی کرنے سے انکار کیا۔کلی آدم زئی کور کی خواتین نےقراآن کا واسطہ دیکر دہشتگردوں کو جانے کےلیے بھی کہا،دہشتگردوں نے کورکی میں مقامی خواتین کو مسلسل ہراساں کیا۔دہشتگردوں کے مذموم عزائم کے پیش نظر مقامی قبائل نے اپنے دفاع کا فیصلہ کیا.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔