خضدار میں فورسز کا آپریشن، خواتین کے کپڑوں اور برقع میں ملبوس 4 دہشت گرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے خواتین کا لبادہ اوڑھ کر فرار کی کوشش کرنے والے فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یکم اکتوبر کو بلوچستان کے ضلع خضدار میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا اور بھارت کی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں دہشت گرد آپریشن کے دوران بزدلانہ طور پر خواتین کا لباس پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ گرفتار ہونے والے فتنہ الہندوستان کے کارندے متعدد تخریبی سرگرمیوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ باقی دہشت گردوں کا بھی خاتمہ کیا جا سکے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز اس عزم کا اعادہ کرتی ہیں کہ ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا اور دہشت گردوں کو ہر حال میں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کاخضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پراظہارتشکر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر اظہار تشکر کیا ہے۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور 20 سے زائد دہشت گرد زخمی کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔خضدار کے علاقے زہری کے عوام نے سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ فتنہ الہندوستان کے ہر کارندے کا خاتمہ کرنے کے لئے پوری قوم پر عزم ہے۔