سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 18دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز

کوئٹہ (سب نیوز)سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے تین مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 18 دہشت گرد ہلاک کردیے، آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ آپریشن منگل کی درمیانی رات کو شروع ہوا جب مشترکہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کو غزہ بند کے پہاڑی علاقوں میں دہشتگردوں کی ایک تشکیل کے بارے میں مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں۔ذرائع نے بتایا کہ یہ تشکیل مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھی اور اس کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا جو مبینہ طور پر بھارتی حمایت حاصل کر رہی تھیں۔آپریشن میں فرنٹیئر کور(ایف سی)پاکستان آرمی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ ٹیمیں شریک تھیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جب سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کیا تو دہشتگردوں نے شدید مزاحمت کی اور فائرنگ کا آغاز کر دیا، تقریبا دو گھنٹے تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد مارے گئے، ان میں سے کئی کی شناخت بعد میں ہوئی جو ماضی کے متعدد دہشتگرد حملوں میں ملوث تھے۔ہلاک دہشتگردوں کے جسموں کو ابتدائی طور پر آپریشن سائٹ سے منتقل کر دیا گیا اور ان کے خون کے نمونوں اور فنگر پرنٹس کو مزید تحقیقات کے لیے محفوظ کر لیا گیا۔فائرنگ کے تبادلے میں 2 سیکیورٹی اہلکاروں کو گولیاں لگیں جنہیں فوری طور پر کوئٹہ کے ایک فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
طبی ذرائع کے مطابق دونوں اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے اور وہ زیر علاج ہیں اور فورسز کے آپریشن کے دوران کوئی شہری متاثر نہ ہونے کی اطلاعات ہیں، تاہم علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا تھا تاکہ دہشتگردوں کو فرار ہونے سے روکا جا سکے۔ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے میں اے کے 47رائفلیں، گرنیڈز، راکٹ لانچرز، بھاری مشین گنز اور بڑی مقدار میں گولہ بارود شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مواد مختلف حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال ہونے والا تھا، برآمد شدہ سامان کو فورا ضبط کر لیا گیا اور اس کی تفصیلی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔یہ آپریشن حالیہ دنوں میں بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کی کارروائیوں کے تناظر میں اہم سمجھا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ضلع ژوب اور ضلع شیرانی کے علاقوں میں بھی سیکیورٹی فورسز نے ان ٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں فتنتہ الخوارج کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ شہر ماڈل ٹان میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر ایک خودکش حملے میں 12 شہری شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے اور 6 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے جس نے صوبے میں سیکیورٹی صورتحال پر سوالات اٹھائے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک بھر میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ایسی کارروائیوں کو جاری رکھی جائیں گی۔مقامی انتظامیہ نے آپریشن کے علاقے کے قریب رہنے والے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں جب تک مزید اعلان نہ ہو۔بلوچستان حکومت نے اس آپریشن کو کامیاب اور بروقت قرار دیتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔اس واقعے کے بعد کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی کے معین ریاض قریشی پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر پی ٹی آئی کے معین ریاض قریشی پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر سی ڈی اے کا بڑا اقدام: کابینہ ڈویژن ہاؤسنگ سوسائٹی کو پبلک پلاٹس کی غیر قانونی تبدیلی پر شوکاز نوٹس، کاپی سب نیوز پر جیل میں ہونے کے باوجود ایکس اکاؤنٹ کیسے فعال ہے؟ عمران خان کو سوالنامہ دے دیا گیا سپریم کورٹ؛ آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کیس میں اہم سوالات اٹھا دیے کوئٹہ: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 10 دہشتگرد ہلاک اگر مجھے امن کا نوبل انعام نہ ملا تو یہ امریکہ کی توہین ہو گی: ٹرمپ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بھارتی حمایت یافتہ سیکیورٹی فورسز

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار