کوئٹہ: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 10 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز

راولپنڈی: (آئی پی ایس) سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے مضافاتی علاقے غزا بند میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کیا گیا، مصدقہ اطلاعات کے مطابق غزہ بند کے پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کی تشکیل موجود تھی، دہشت گردوں کی یہ تشکیل مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، شدید فائرنگ کے دوران سکیورٹی فورسز نے 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، فائرنگ کے دوران سکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراگر مجھے امن کا نوبل انعام نہ ملا تو یہ امریکہ کی توہین ہو گی: ٹرمپ اگر مجھے امن کا نوبل انعام نہ ملا تو یہ امریکہ کی توہین ہو گی: ٹرمپ وفاقی حکومت کا ناراض پیپلز پارٹی کو منانے کا فیصلہ پاکستان نے 500 ملین ڈالر کے یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کردی غزہ سے اسرائیلی انخلا واضح ہو، محض اصول کافی نہیں، قطری وزیراعظم حکومت کی آئی ایم ایف کو این ایف سی اجلاس بلانے کی یقین دہانی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی میرے بارے میں تعریف کسی اعزاز سے کم نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز

پڑھیں:

سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گرد  ہلاک

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گرد  ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق  16 اور 17 نومبر کو سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو کارروائیاں کیں۔باجوڑ میں کارروائی کے نتیجے میں 11خوارج ہلاک کیے گئے، ہلاک خوارج میں ان کا سرغنہ سجاد عرف ابوذر بھی شامل تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانےکو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔سکیورٹی فورسز نے بنوں میں خفیہ اطلاعات پر دوسرا آپریشن کیا،کارروائی میں 12 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

سعودی ولی عہد محمدبن سلمان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ترین ملاقات کرنے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  دیگر   بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے خاتمےکے لیے آپریشنز جاری ہیں۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذکرنے والے ادارے انسداد دہشت گردی آپریشن جاری رکھیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 18 نومبر کی صبح خوارج نے بنوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی۔ بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا ایک دہشت گرد  آئی ای ڈی نصب کرتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  یہ واقعہ خوارج کی بڑھتی ہوئی بے بسی اور  بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے، خوارج آسان ہدف کو نشانہ بنانے جیسی بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آئے ہیں۔

بھارتی ہندو وکیل کافی دیر تک بھارت زندہ باد، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگواتے رہے، پاکستان بننے کے بعد سے یہ پہلا نعرہ ہے جو کانپور کی فضاؤں میں گونجا 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گرد  ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 15 خوارج ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائیاں ، بھارتی حمایت یافتہ فتنۂ الخوارج کے 15 دہشتگرد ہلاک
  • فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد سرغنہ سمیت 15 خوارج ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 15 دہشتگرد ہلاک
  • شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 15 دہشتگرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشتگرد ہلاک  
  • ڈی آئی خان، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتن الخوارج کے سرغنہ سمیت 10 دہشتگرد ہلاک
  • ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز کارروائی، فتنۃ الخوارج سرغنہ سمیت 10 دہشتگرد ہلاک