مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنۃ الہندوستان کے سرگرم 4 دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
MASTUNG:
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرکے بھارت کی سرپرستی میں سرگرم 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور اسلحہ و بارود بھی برآمد کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 ستمبر کو بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی اور اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں بھارت کے پراکسی نیٹ ورک فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد موجود ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دوران آپریشن سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں بھارت کی سرپرستی میں سرگرم 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی ار نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے۔
کارروائی کے بعد علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملک میں بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا اور دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز آئی ایس پی
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :