بلوچستان: فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کا کورکی میں قبائل پر حملہ، جھڑپ میں 4 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
بلوچستان کے علاقے کورکی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے پُرامن لوگوں پر حملہ کردیا، دہشتگردوں اور قبائل میں جھڑپ کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے علاقے کورکی میں مقامی قبائل کے اصرار کے باوجود دہشتگردوں نے علاقہ خالی کرنے سے انکار کیا۔
کلی آدم زئی کور کی خواتین نےقراآن کا واسطہ دیکر دہشتگردوں کو جانے کےلیے بھی کہا،دہشتگردوں نے کورکی میں مقامی خواتین کو مسلسل ہراساں کیا۔
دہشتگردوں کے مذموم عزائم کے پیش نظر مقامی قبائل نے اپنے دفاع کا فیصلہ کیا، جھڑپ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور مقامی قبیلے کا ایک فرد شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کورکی میں
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 7بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیاگیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانےکو موثر انداز میں نشانہ بنایا، دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے،آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں،سکیورٹی فورسز کا قوم کے ساتھ ملکر دہشتگردی کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ پاکستان بوائے سکاؤٹس کے چیف کمشنر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار
مزید :