افغانستان سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ لڑکا غیر معمولی اور خطرناک انداز میں دہلی پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کمسن لڑکا کابل ایئرپورٹ کے ممنوعہ حصے میں داخل ہوا اور افغان ایئرلائن KAM کی پرواز RQ-4401 کے لینڈنگ گیئر میں چھپ گیا۔ یہ پرواز تقریباً دو گھنٹے کے سفر کے بعد دہلی پہنچی۔

لینڈنگ کے بعد جہاز کے عملے نے لڑکے کو ایئرکرافٹ کے قریب گھومتے دیکھا اور فوراً سیکیورٹی کو اطلاع دی۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ لڑکا قندوز شہر کا رہائشی ہے۔ حکام نے اُسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی، جس میں اُس نے بتایا کہ یہ قدم اُس نے صرف تجسس میں اٹھایا تھا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق لینڈنگ گیئر کا حصہ انتہائی خطرناک ہوتا ہے کیونکہ وہاں آکسیجن نہیں ہوتی اور بلندی پر زندہ رہنا مشکل ہوتا ہے۔ خوش قسمتی سے لڑکا زندہ بچ گیا۔ بعد ازاں اُسے اُسی ایئرلائن کی پرواز سے واپس افغانستان بھیج دیا گیا۔

ایئرلائن کی ٹیم نے معائنے کے دوران لینڈنگ گیئر میں ایک سرخ اسپیکر بھی دریافت کیا جو ممکنہ طور پر لڑکے کا ذاتی سامان تھا۔ حکام نے طیارے کی مکمل جانچ کے بعد اسے محفوظ قرار دے دیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

گوہر گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین حنیف گوہر نے پاکستان کی نئی ایئرلائن ’ایئر کراچی‘ کے جلد فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی نوید سنائی ہے۔ ان کا وی نیوز سے بات چیت میں کہنا تھا کہ چند روز میں دبئی میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوگی، جس کے بعد پروازوں کی باقاعدہ تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔ ان کے مطابق کوشش کی جا رہی ہے کہ ’23 مارچ‘ کو ایئر کراچی اپنی سروسز کا آغاز کر دے۔

حنیف گوہر کا کہنا تھا کہ آغاز میں کم از کم 3 جہازوں سے آپریشن شروع کیا جائے گا، تاہم اگر زیادہ جہاز دستیاب ہوئے تو یہ خوش آئند بات ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی معیار کے جدید طیارے خریدے جا رہے ہیں تاکہ مسافروں کو بہتر اور محفوظ سفر کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایئر کراچی کے کرائے دوسری ایئر لائنز کے مقابلے میں کم رکھے جائیں گے تاکہ عوام کو معیاری خدمات کے ساتھ کم لاگت پر سفر کی سہولت ملے۔

چیئرمین گوہر گروپ نے مزید کہا کہ کمپنی ایک سال کے اندر بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور ہدف یہ ہے کہ جلد از جلد 100 جہازوں پر مشتمل فلیٹ تیار کیا جائے تاکہ ایئر کراچی کو دنیا بھر میں وسعت دی جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں اگر کسی کمپنی کے ساتھ جوائنٹ وینچر کا موقع ملا تو اس پر غور کیا جا سکتا ہے، تاہم فی الحال ہمارا مکمل فوکس بہترین اور معیاری سروس فراہم کرنے پر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • پاک بحریہ کے جہاز ’سیف‘ کا مالدیپ کا دورہ، دوطرفہ بحری تعاون میں اہم پیشرفت
  • دہلی ایئرپورٹ پر تکنیکی خرابی، 100 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار
  • ’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟
  • لاہور سے جدہ جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ
  • لاہور سے جدہ جانے والی پی آئی اے پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، کراچی میں لینڈنگ
  • بھارت اسرائیل دفاعی تعاون معاہدہ طے، نیتن یاہو دسمبر میں دہلی پہنچیں گے
  • سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر دھماکا، جھلسنے والا 19 سالہ لڑکا چل بسا
  • سپریم کورٹ گیس لیکج دھماکا، جھلسنے والا 19 سالہ لڑکا چل بسا
  • قومی ایئرلائن اور انجینئرز کے تنازع پر درجنوں پروازیں تاخیر اور منسوخی کا شکار
  • قومی ایئرلائن اور ایئر کرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازعہ تاحال برقرار، درجنوں پروازیں متاثر