سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل کمی، صورتحال معمول پر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل کمی ہونے کے بعد صورتحال معمول پر آگئی۔
بیراج حکام کے مطابق سیلابی صورتحال ختم ہونے پر بیراج کا آپریٹنگ سسٹم بحال کردیا گیا۔
بیراج حکام نے بتایا کہ سکھر بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 40 ہزار 762، اخراج 1 لاکھ 85 ہزار 732 کیوسک رہا۔
بیراج حکام کے مطابق سکھر بیراج کے تمام دروازے اب نیچے کر دیے گئے ہیں۔
دوسری جانب حیدرآباد دریائے سندھ پر کوٹری بیراج سے درمیانے درجے کا سیلاب گزر رہا ہے۔
کنٹرول روم کے مطابق کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 76 ہزار 118 جبکہ اخراج 3 لاکھ 50 ہزار 163کیوسک رہا اور 24 گھنٹوں میں اپ اسٹریم میں 11 ہزار 377 کیوسک پانی کا اضافہ ہوا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سکھر بیراج پانی کی
پڑھیں:
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ریکارڈ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر) عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کے اضافے سے 4007 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کے اضافے سے 4007 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 122 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 62 ہزار 707 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 19 ہزار 362 روپے پر جاپہنچا تھا۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 90 روپے کے اضافے سے 5112 روپے ہوگئی۔