صوبہ سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبہ سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 24 ستمبر 2025ء بروز بدھ منعقد ہوں گے، اس سلسلے میں تمام تر ضروری اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اس ضمنی انتخابات میں دو ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، 6 چیئرمین‘7 وائس چیئرمین اور 13جنرل/وارڈ ممبر کی نشستیں شامل ہیں۔ انتخابی عمل کی نگرانی کے لیے 14 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران 21 ریٹرننگ افسران، 21 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران، 14 ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور21 مانیٹرنگ افسران تعینات کیے گئے ہیں۔ کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد دو لاکھ 43 ہزار187ہے، جن میں ایک لاکھ 33 ہزار38مرد اور ایک لاکھ 10 ہزار 154 خواتین شامل ہیں، انتخابی عمل کے لیے 1512 اہلکار ذمے داریاں نبھائیں گے جن میں پریذائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور پولنگ افسران شامل ہیں۔ مجموعی طور پر167 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 17 مرد، 17 خواتین اور 134 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔ سیکورٹی انتظامات کے تحت 127پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس، 34 کو حساس اور 6 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ کشمور، کندھکوٹ، شکارپور، قنبر شہدادکوٹ، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، ٹنڈو الٰہیار اور سجاول میں تمام نشستوں پر امیدواروں کے بلامقابلہ منتخب ہونے کے باعث اب ان اضلاع میں پولنگ منعقد نہیں کی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شامل ہیں
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔