ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کی خریداری، دنیا کے تین بڑے نام شامل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ٹیکنالوجی اور میڈیا کے بڑے رہنما، بشمول اوریکل کے بانی لارے ایلیسن، ڈیل ٹیکنالوجیز کے سی ای او مائیکل ڈیل اور فاکس کارپوریشن کے سربراہ روپرٹ مرڈوک اور ان کے بیٹے لَکلن مرڈوک، ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز خریدنے کے لیے بنائے جانے والے کنسورشیم میں شامل ہوں گے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ سب بڑے معروف لوگ ہیں اور لارے ایلیسن ان میں شامل ہیں، جو ایک بہترین شخص ہیں، مائیکل ڈیل بھی اس میں شریک ہیں ، ایک صاحب اورہیں جن کا نام لَکلن ہے، وہ بھی اس کا حصہ ہیں، روپرٹ مرڈوک غالباً اس گروپ میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کی چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ انتہائی نتیجہ خیز کال” ہوئی ہے، جس سے اس سودے کو حتمی شکل دینے میں پیش رفت کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔
وہائٹ ہاؤس کی ترجمان کاکہنا تھا کہ اوریکل امریکی صارفین کے ڈیٹا اور پرائیویسی کی نگرانی کرے گا اور اس مقصد کے لیے سات رکنی بورڈ بنایا جائے گا، جس کے چھ اراکین امریکی شہری ہوں گے۔
خیال رہےکہ یہ منصوبہ اپریل 2024 میں منظور ہونے والے اس قانون کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے تحت ٹک ٹاک کی چینی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس کو اپنے امریکی اثاثوں کا تقریباً 80 فیصد حصہ امریکی سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے کا پابند کیا گیا تھا بصورت دیگر ایپ کو ملک بھر میں بین کر دیا جائے گا۔
واضح رہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹک ٹاک کے مجوزہ امریکی آپریشنز خریدنے کے لیے جن شخصیات کے نام سامنے آئے ہیں، ان میں دنیا کے ٹیکنالوجی اور میڈیا کے بڑے نام شامل ہیں۔
لیری ایلیسن، مشہور امریکی بزنس مین اور اوریکل کارپوریشن کے بانی ہیں، وہ دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہوتے ہیں اور ڈیٹا مینجمنٹ و ٹیکنالوجی کی دنیا میں ان کا شمار سب سے بااثر شخصیات میں کیا جاتا ہے۔
مائیکل ڈیل، امریکی کمپنی ڈیل ٹیکنالوجیز کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں، ان کی کمپنی دنیا بھر میں کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور آئی ٹی سلوشنز کی سب سے بڑی فراہم کنندہ سمجھی جاتی ہے۔
میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے روپرت مرڈوک اور ان کے بیٹے لاکلان مرڈوک کا شمار بھی انتہائی بااثر شخصیات میں ہوتا ہے، روپرت مرڈوک نے نیوز کارپ اور فاکس کارپوریشن قائم کی جبکہ لاکلان مرڈوک فی الحال فاکس کارپوریشن کے ایگزیکٹو چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔
یاد رہےکہ یہ تینوں شخصیات ٹیکنالوجی اور میڈیا کے شعبوں میں اپنی کامیابیوں کے باعث عالمی شہرت رکھتی ہیں اور اب ٹک ٹاک کے مستقبل سے جڑے اس بڑے منصوبے کا حصہ بننے جا رہی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹک ٹاک کے
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔