71 سالہ بھارتی خاتون کا کارنامہ؛ 13 ہزار فٹ کی بلندی سے اسکائے ڈائیونگ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
بھارتی ریاست کیرالہ کی 71 سالہ خاتون لیلا جوز نے 13 ہزار فٹ کی بلندی پر اسکائے ڈائیونگ کرکے سب کو حیران کر دیا۔ ان کا یہ کارنامہ ویڈیو کی صورت میں سامنے آیا تو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
لیلا جوز کیرالہ کی سب سے معمر خاتون قرار دی جا رہی ہیں جنہوں نے اسکائے ڈائیونگ کا شوق پورا کیا۔
لیلا جوز نے بتایا کہ ان کا یہ شوق بچپن سے پروان چڑھا، جب وہ اپنے آبائی شہر کے اوپر سے گزرتے ہوائی جہازوں کو دیکھتی تھیں۔ جب انہوں نے اپنے خواب کا ذکر دوستوں سے کیا تو سب ہنسنے لگے، لیکن انہوں نے اپنے جذبے کو مرنے نہیں دیا اور برسوں بعد اسے حقیقت بنا دکھایا۔
رپورٹ کے مطابق لیلا جوز نے اپنا یہ خواب گزشتہ ماہ دبئی میں پورا کیا، جہاں وہ اپنے بیٹے سے ملنے گئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب بیٹے سے اسکائے ڈائیونگ کی خواہش ظاہر کی تو پہلے تو وہ سمجھا کہ ماں مذاق کر رہی ہیں، لیکن پھر ان کی سنجیدگی دیکھ کر دبئی اسکائے ڈائیونگ ٹیم سے فوری رابطہ کیا۔
لیلا جوز کے مطابق جب وہ اسکائے ڈائیونگ ٹیم کے سامنے پیش ہوئیں تو وہ بھی ان کی عمر دیکھ کر حیران رہ گئے۔ تاہم خاتون نے اپنے عزم اور ہمت سے یہ مہم کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسکائے ڈائیونگ لیلا جوز
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔