کراچی، لوٹ مار میں مصروف دو ڈکیت پولیس مقابلے میں ہلاک، فائرنگ کی زد میں آخر خاتون سمیت 2 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
شہر قائد کے ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد میں شاہین فورس سے مقابلے میں دو ڈکیت ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر راہ گیر خاتون اور شہری زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ناظم آباد میں قائم لائبریری کے قریب شاہین فورس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک کر دیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔
اس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ لیاقت آباد میں شاہین فورس نے مقابلے کے دوران ایک ڈاکو موقع پر ہلاک کر دیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں موقع سے فرار ہوگیا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
دونوں ڈاکوؤں کی لاشوں کی ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ عینی شاہد کے مطابق ناظم آباد انڈر پاس سے پہلے ڈکیت لوٹ مار کر رہے تھے، جس پر شہری نے پولیس کو مطلع کیا تو پھر دو طرفہ مقابلہ ہوا۔
عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ڈاکو پلٹ کر پولیس پر فائرنگ کر رہے تھے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا دوسرا زخمی حالت میں فرار ہوگیا تھا۔
ایس ایچ او سپر مارکیٹ فرخ ہاشمی نے بتایا کہ سپر مارکیٹ تھانے کی شاہین فورس کا لیاقت آباد ارم بیکری کے قریب مقابلہ ہوا ہے اور جس مقام پر ایک ڈاکو موقع پر ہلاک اور اس کا ساتھی زخمی ہو کر ہلاک ہوا ہے وہ علاقہ گلبہار تھانے کی حدود میں آتا ہے تاہم ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 پستول ، موٹر سائیکل ، کچھ نقدی اور 2 موبائل فونز ملے ہیں تاہم دونوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔
انہوں نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردی کی شناخت کیلیے تلاش ایپ کی مدد لی جارہی ہے۔
چھیپا حکام کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوئے جن کی شناخت 55 سالہ رشیدہ اور 35 سالہ سلمان کے ناموں سے ہوئی۔
ایس ایچ او سپر مارکیٹ کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون رکشے میں جبکہ شہری موٹر سائیکل پر سوار تھا اور وہ معمولی زخمی ہوئے ہیں اس حوالے سے پولیس ان سے بھی معلومات حاصل کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شاہین فورس ایک ڈاکو
پڑھیں:
کندھ کوٹ؛ کچےمیں پولیس کا آپریشن جاری، 2 ڈاکو ہلاک 5 زخمی
ویب ڈیسک : کندھ کوٹ کے کچے میں گزشتہ روز سے جاری پولیس آپریشن میں اب تک دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں، جبکہ پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز انڈس ہائی وے قمبرانی پولیس چوکی پر ڈاکوں کےحملے میں ایک پولیس اہلکار اغوا ہونے کے بعدپولیس نے ایس ایس پی کشمورمحمد مرادکی نگرانی میں ڈاکووں کےخلاف جدید اسلحہ کےساتھ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں انعام یافتہ دو ڈاکوشفیق ڈاہانی اورصحبت جاگیرانی مارے گئے۔ اس آپریشن میں 5 ڈاکو زخمی ہوگئے۔
جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے
پولیس نےمارے جانےوالے ایک ڈاکو شفیق ڈاہانی کی لاش تحویل میں لےکرکندھ کوٹ اسپتال منتقل کردی۔
ایس ایس پی کشمور کا کہنا ہے کہ ڈاکو اور پولیس میں جدید اسلحہ سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جلد مغوی پولیس اہلکار کو بھی بازیاب کرالیا جائے گا۔