— فائل فوٹو 

سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل کمی ہونے کے بعد صورتحال معمول پر آگئی۔

بیراج حکام کے مطابق سیلابی صورتحال ختم ہونے پر بیراج کا آپریٹنگ سسٹم بحال کردیا گیا۔

بیراج حکام نے بتایا کہ سکھر بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 40 ہزار 762، اخراج 1 لاکھ 85 ہزار 732 کیوسک رہا۔

کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی، درمیانے درجے کا سیلاب

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر بدستور درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ ہیڈ اسلام اور ہیڈ سلیمانکی پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔

بیراج حکام کے مطابق سکھر بیراج کے تمام دروازے اب نیچے کر دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب حیدرآباد دریائے سندھ پر کوٹری بیراج سے درمیانے درجے کا سیلاب گزر رہا ہے۔

کنٹرول روم کے مطابق کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 76 ہزار 118 جبکہ اخراج 3 لاکھ 50 ہزار 163کیوسک رہا اور 24 گھنٹوں میں اپ اسٹریم میں 11 ہزار 377 کیوسک پانی کا اضافہ ہوا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سکھر بیراج پانی کی

پڑھیں:

دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری

دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 19 ہزار 180 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 90 ہزار 819 کیوسک ہے۔ رپورٹ کے مطابق سکھر بیراج پر پانی کی آمد 4 لاکھ 20 ہزار 470 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 67 ہزار 90 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پراونشل رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ اعداد و شمار کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 19 ہزار 180 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 90 ہزار 819 کیوسک ہے۔ رپورٹ کے مطابق سکھر بیراج پر پانی کی آمد 4 لاکھ 20 ہزار 470 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 67 ہزار 90 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 51 ہزار 475 کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 27 ہزار 620 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مزید اضافہ
  • نوشہروفیروز وسیلابی ریلے سے متعدد گھر ‘ دکا نیں ِ،فصلیں زیرآب : پانی کی سطح کم ہورہی ہے پی ڈی ایم اے 
  • کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی، درمیانے درجے کا سیلاب
  • نوشہرو فیروز کے مقام پر بڑا سیلابی ریلا گھر‘ بازار اور سکول زیر آب آگئے
  • سندھ میں سپر فلڈ کا خطرہ ٹل گیا، بیراجوں کی تازہ صورتحال سامنے آگئی
  • دریائے سندھ: کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مزید اضافہ
  • دادو کے بعد سیلاب نے لاڑکانہ اور نوشہرو فیروز میں تباہی مچادی
  • دریائے سندھ، کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مزید اضافہ
  • دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری