حکمران سیلاب متا ثر ین کی مدد کے بجائے فوٹوسیشن میں مصروف ہیں‘کاشف شیخ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں حالیہ بدترین سیلاب کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے گھر اور بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان پر قوم کا ہر فرد دکھی ہے،جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکار اور کارکن پہلے دن سے فیلڈ میں موجود ہیں اور ریلیف کے کاموں میں مکمل تعاون کررہے ہیں، ا س وقت خصوصاًپنجاب،خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جماعت اسلامی بلاکسی رنگ اور نسل بلاتفریق قوم کی خدمت کررہی ہے جبکہ حکمران محض فوٹوسیشن اور بیانات دینے میں مصروف عمل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام نگرچوک شریف آباد بہاولپور میں ’’الخدمت خیمہ بستی‘‘ کا دورہ کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ چنا، ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ حزب اللہ جکھرو بھی ان کے ساتھ تھے۔ کاشف سعید شیخ نے مزید کہا کہ الخدمت فائونڈیشن اور جماعت اسلامی نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں متعدد ریلیف کیمپ،خیمہ بستیاں قائم کی ہیں جہاں سیلاب متاثرین کے لیے عارضی رہائش، کھانا، طبی امداد، مال مویشیوں کے لیے چارے کا انتظام ور بچوں کی تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ بہاولپور ضلع میں الخدمت کچن قائم کیا گیا ہے جہاں روزانہ 2 وقت کھانا فراہم ،متاثرہ علاقوں میں دوائیں، طبی امداد فراہم کرنے کے لیے کیمپ اور موبائل صحت یونٹ قائم کیے گئے ہیں۔پنجاب کے بہاولپور ضلع میں جماعت اسلامی نے ’’الخدمت کچن‘‘قائم کیا ہے جہاں مختلف ریلیف کیمپوں میں روزانہ2 مرتبہ کھانا مہیا کیا جا رہا ہے ساتھ ہی خوراک کے پیکجز تقسیم کیے جا رہے ہیں اور پینے کا صاف بوتل بند پانی بھی متاثرین کو دیا جا رہا ہے۔ متاثرین کو راشن، ادویات، گھریلو ضروری اشیا اور معذوروں و بزرگوں کی خصوصی دیکھ بھال فراہم کی جا رہی،جماعت و الخدمت کے کارکنان مسلسل ان علاقوں میں کام کر رہے ہیں جنہیں سیلاب سے شدید نقصان پہنچا ہے۔ہمارا اپنی قوم سے وعدہ ہے کہ جب تک متاثرین اپنے علاقوں میں واپس نہیں جاتے متاثرہ لوگوں کی آخری لمحے تک مدد جاری رکھیں گے۔انہوں نے سندھ کے صاحب ثروت لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بھائیوں کی امداد کے لیے آگے آئیں اور الخدمت کے سیلاب فنڈ میں بھرپور تعاون کریں۔
اسٹاف رپورٹر
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی علاقوں میں قائم کی کے لیے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی بحالی شروع
کراچی:وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر سڑکوں کی بحالی شروع کر دی گئی۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، مریم اورنگزیب، کاظم پیرزادہ، صوہیب بھرت، رانا سکندر حیات نے اپنی نگرانی میں ہنگامی بنیادوں پر روڈز بحالی کی شروع کروائی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ٹیم سی ایم کو شاباش دی۔ علی پور میں روڈز اور شگاف پر کرنے کے لیے ہنگامی طور پر ٹیمیں سرگرم ہیں۔
محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیمیں سیلاب سے متاثر ہونے والے روڈز کی جلد از جلد بحالی کے لیے دن رات کوشاں ہیں، سیلابی ریلوں کی وجہ سے ہونے والے شگاف پر کرنے کے لیے بھاری مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
علی پور کے علاقے میں عارضی پل بنا کر عوام کے لیے کھول دیا گیا جبکہ خیرپور سادات کے علاقے میں متاثرہ سڑکوں کی تعمیر شروع کر دی گئی
بستی دیسی کے قریب سیلاب سے پڑنے والے شگاف کو پر کر دیا گیا جبکہ کل کنول روڈ بستی عظیم شاہ میں بھی سیلابی ریلے سے پڑنے والے شگاف کو پر کر دیا گیا۔
ماڑی روڈ عظمت پور پر پڑنے والے شگاف کو پر کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے، خیر پور سلطان پور روڈ پر پڑنے والا شگاف پر کر دیا گیا، سڑک کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔