ساہیوال میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کےعوام کو معیاری ٹرانسپورٹ سہولت کی فراہمی ترجیح ہے، پنجاب کے چھوٹے شہروں میں الیکٹرک بسیں فراہم کی جارہی ہیں، ساہیوال کے لیے 30 الیکٹرک بسیں مختص کی ہیں، الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا، سپیشل افراد، خواتین، بزرگ، طلبا فری سفر کرسکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا کے بعد ساہیوال میں بھی الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے بہاولنگر میں سلائی مشین پر کام کرنے والی خواتین کے کیمپ کا دورہ کیا، خواتین کے ساتھ وقت گزارا، خود بھی سلائی کی، سیلاب سے متاثرہ بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور اظہار شفقت کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب متاثرین کے ساتھ کھانا بھی کھایا اور اس کے بعد وہ ساہیوال چلی گئیں۔ مریم نواز نے ساہیوال میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں سےکہتی ہوں آپ کے لئے یہ سروس بالکل فری ہے، بس میں سپیشل افراد کے لیے خصوصی ریمپ بنایا گیا ہے، ساہیوال کے لوگ اب باعزت سواری میں سفر کر سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کےعوام کو معیاری ٹرانسپورٹ سہولت کی فراہمی ترجیح ہے، پنجاب کے چھوٹے شہروں میں الیکٹرک بسیں فراہم کی جارہی ہیں، ساہیوال کے لیے 30 الیکٹرک بسیں مختص کی ہیں، الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا، سپیشل افراد، خواتین، بزرگ، طلبا فری سفر کرسکیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خواتین باعزت اور محفوظ سفر کرسکیں گی، بسوں میں چارجنگ پورٹ اور وائی فائی کی سہولت موجود ہے، ملک بھرمیں نوازشریف کےدورکی ترقی کےنشان ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کو دھول چٹائی اور سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدہ کیا، اب پاکستان خود کو خادم حرمین شریفین کہہ سکتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: الیکٹرک بسیں مریم نواز نے میں الیکٹرک ساہیوال میں الیکٹرک بس پنجاب کے کے ساتھ

پڑھیں:

کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا

کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا۔

اتوار کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کے جبری شٹ ڈاؤن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوئی جبکہ پیر کو کے الیکٹرک کی مین کیبل میں فالٹ کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی معطل ہونے سے پانی کی فراہمی مزید کم ہوگئی۔

موجودہ صورتحال میں بوند بوند کو ترستے شہری ٹینکرز مافیا کے ہاتھوں مہنگا پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔

کراچی واٹر کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حب سے کراچی کو یومیہ 85 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان مطابق حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی متبادل ذرائع سے جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کے دو پراجیکٹ ورلڈ سمٹ انفارمیشن سوسائٹی کی ٹاپ لسٹ میں شامل، دنیا میں پاکستان کا تشخص نمایاں ہوا: مریم نواز
  • عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر
  • مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟
  • فراری کی پہلی الیکٹرک کار متعارف، رونمائی کے فوراً بعد تنقید کا طوفان
  • کے فور منصوبہ مزید تاخیر کا شکار، 2029 تک مکمل ہونے کا امکان
  • اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کی تجویز، بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص ہونے کا امکان
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • نوجوانوں کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس اور ٹیکسیاں بلا سود دینے کا فیصلہ
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا
  • گوگل کا ’گڈ مچھر بیڈ مچھر‘ نظریہ، امریکا میں لوہے کو لوہے سے کاٹنے کے لیے ’فورس‘ تیار