پنجاب نے بجلی بلوں سے ڈیوٹی وصولی جاری رکھنے کی تجویز دے دی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
سٹی42: پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کے فیصلے کے برخلاف بجلی کے بلوں کے ذریعے بجلی ڈیوٹی کی وصولی جاری رکھنے کی تجویز دے دی ہے۔ اس حوالے سے ایک سمری بھی وفاق کو ارسال کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے حالیہ دنوں یہ فیصلہ کیا تھا کہ آئندہ بجلی کے بلوں میں صوبائی ڈیوٹی شامل نہیں کی جائے گی۔ تاہم، پنجاب حکومت نے اس فیصلے کو مالی اور انتظامی طور پر غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے اس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
Currency Exchange Rate Monday September 22, 2025
پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ متبادل نظام سے ڈیوٹی کی مؤثر وصولی ممکن نہیں ہوگی اور اس سے صوبے کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔ محکمہ خزانہ کے مطابق مالی سال 2023-24 میں صوبے نے بجلی ڈیوٹی کی مد میں 26.
حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ صرف ڈسکوز (بجلی تقسیم کار کمپنیوں) کے ذریعے بلوں سے براہ راست وصولی ہی مؤثر اور قابل عمل طریقہ ہے۔ محکمہ خزانہ اور محکمہ قانون نے بھی محکمہ توانائی کی اس تجویز کی تائید کر دی ہے۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔پیر 22ستمبر، 2025
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر محکمہ توانائی کو وفاقی حکومت سے باضابطہ رابطہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب کابینہ جلد وفاق کو باضابطہ طور پر سفارش کرے گی کہ بجلی ڈیوٹی کی وصولی بدستور بجلی کے بلوں کے ذریعے ہی کی جائے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سرکاری اراضی پر قبضے کی آڈٹ رپورٹ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی ٹو میں جمع
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )پنجاب کی سرکاری اراضی پر قبضے کی آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں نئے انکشافات سامنے آگئے رپورٹ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی ٹو میں جمع کروا دی گئی رپورٹ کے مطابق 4 ہزار 907 ایکڑ 4 کنال سرکاری اراضی پر سالوں سے قبضہ مافیا کا راج برقرار ہے.(جاری ہے)
محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ قابضین سے جگہ خالی کروانے میں ناکام ہے 3 ہزار 527 ایکڑ اراضی کے معاہدے 2009 سے 2012 میں ختم ہوئے تاہم اراضی واگزار نہ کروائی گئی، 3 ہزار 527 ایکڑ اراضی میں جھنگ، خانیوال اور جہانگیر آباد کے علاقے شامل ہیں. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لائیو اسٹاک محکمہ کو 1ارب 22 کروڑ 87 لاکھ 82 ہزار کرایہ بھی ادا نہ ہوا، محکمہ لائیو اسٹاک نے جگہ واگزار کروائی نہ ہی کرایہ وصول کیا محکمہ لائیو اسٹاک کی 1 ہزار 380 ایکڑ اراضی پر ناجائز قبضے کا بھی انکشاف ہوا ہے آڈٹ رپورٹ 2024-25 تیار ہونے تک محکمہ لائیو اسٹاک محکمہ آڈٹ کو جواب نہ دے سکا.