نوشہروفیروز وسیلابی ریلے سے متعدد گھر ‘ دکا نیں ِ،فصلیں زیرآب : پانی کی سطح کم ہورہی ہے پی ڈی ایم اے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
کراچی + نوشہرو فیروز (آئی این پی) دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مزید اضا فہ ہوگیا۔کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے مگر بہا ئوبڑھ کر 3 لاکھ 60 ہزار کیوسک ہو گیا۔فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق گڈو اور سکھر بیراج پر بہائو میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جہاں نچلے درجے کے سیلاب ہیں، گڈو بیراج پر بہا ئو2 لاکھ 68 ہزار اور سکھر بیراج پر پانی کا بہا ئو3 لاکھ 10 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔دریائے سندھ میں نوشہرو فیروز کے مقام پر بڑا ریلا گزرا جس کے باعث کنڈیارو کے قریب سیلابی پانی بکھری شہر میں داخل ہوگیا۔ سیلابی ریلے کے نتیجے میں متعدد گھر اور دکانیں زیرِ آب آگئیں، گورنمنٹ پرائمری اور مڈل اسکولوں میں بھی پانی جمع ہوگیا۔سیلابی ریلے سے ضلع کی 16 یو سیز کے 445 دیہات سیلاب سے متاثر ہیں، 15 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے ۔ادھر دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر بدستور درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ ہیڈ اسلام اور ہیڈ سلیمانکی پر نچلے درجے کے سیلاب برقرار ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے۔ کراچی شہر کا موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور شہر قائد میں کچھ مقامات پر بوندا باندی کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں کہیں کہیں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
امریکی فوجی اڈے پر مشکوک پیکٹ کھلنے سے متعدد اہلکار بیمار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن کے میری لینڈ میں امریکی فوجی اڈے پر ایک مشکوک پیکٹ پہنچنے کے بعد صورتحال خوفناک حد تک تبدیل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق پیکٹ کھولنے پر اندر سے سفید پاؤڈر نکلا اور یہ پاؤڈر کئی افراد کی طبیعت خراب ہونے کا سبب بنا۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کے تحت ایک عمارت کو خالی بھی کرا دیا ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ وہی فوجی اڈہ ہے جہاں صدر، نائب صدر اور کابینہ ارکان اکثر دورہ کرتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ واقعے سے ایک روز قبل اسی فوجی اڈے میں موجود تھے۔