معاہدہ غزہ میں دو سالہ جنگ کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا، ملک محمد بوستان
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
ایک بیان میں چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے کہا کہ معاہدے کے تحت جلد سے جلد قیدیوں کا تبادلہ کیا جائے اور غزہ میں قابض افواج کو انخلاء فوری ہونا چاہیئے، ایران کیساتھ مل کر کام کرنے کی کوششوں سے بھی امن کی کوششوں کو استحکام ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک محمد بوستان نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے اس معاہدے کی پاسداری کی جائے گی اور یہ معاہدہ غزہ میں دو سالہ جنگ کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔اپنے ایک بیان میں ملک محمد بوستان نے کہا کہ معاہدے کی روشنی میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ معاہدے کو جلد ہی نافذ کردیا جائے، تمام فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کیا جائے،، جنگ دوبارہ شروع نہ ہو اور غزہ میں انسانی مصائب کے خاتمہ ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی یہی خواہش ہے کہ فلسطینیوں کوہی فلسطین پر حکمرانی کرنی چاہیئے، جنگ بندی کا یہ معاہدہ خطے کے عوام کے لیے انصاف اور استحکام سے وابستہ مستقبل کی امیدوں کا دروازہ کھولے گا۔ ملک محمد بوستان نے کہا کہ معاہدے کے تحت جلد سے جلد قیدیوں کا تبادلہ کیا جائے اور غزہ میں قابض افواج کو انخلاء فوری ہونا چاہیئے، ایران کیساتھ مل کر کام کرنے کی کوششوں سے بھی امن کی کوششوں کو استحکام ملے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملک محمد بوستان کہ معاہدے کی کوششوں نے کہا کہ
پڑھیں:
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول آج ممبئی میں جاری ہوگا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا آج ممبئی، بھارت میں اعلان کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق، یہ ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے، اور دونوں ٹیمیں 15 فروری کو مدمقابل آئیں گی۔
ایونٹ کے سیمی فائنلز کولکتہ اور ممبئی جبکہ فائنل احمد آباد میں شیڈول ہے۔ تاہم، اگر پاکستان سیمی فائنل یا فائنل تک پہنچتا ہے تو دونوں میچز کولمبو، سری لنکا منتقل کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی، جہاں 8 ٹیموں کو دوبارہ دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ یہاں سے ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے منتخب ہوں گی۔