بلوچستان کے ضلع خضدار میں افواج پاکستان نے 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارت کے حمایت یافتہ ’’فتنۃ الہند‘‘ کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اطلاعات تھیں کہ بھارت کے حمایت یافتہ ’’فتنۃ الہند‘‘ کے دہشتگرد خضدار کے علاقے میں موجود ہیں۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں پانچ بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

ہلاک شدہ دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

آپریشن کے بعد علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن کا عمل جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے دہشتگرد کو گرفتار یا ہلاک کیا جا سکے۔

پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور قوم کے اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خضدار میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔ انہوں نے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ  وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام  بنایا، بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا  ہوں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں  کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کو

پڑھیں:

عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا

مقبوضہ کشمیر کی لڑکی کا عشق پاکستانی نوجوان کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار لے گیا۔

پاکستان نے 30 اور 31 مئی کی درمیانی شب مقبوضہ بھارتی علاقے اُڑی پہنچنے والے پاکستانی نوجوان ذیشان میر کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست دے دی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی نے بھارتی وزارت خارجہ کو ذیشان میر کے بارے میں خط لکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
  • بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان