data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر ایک بڑا حملہ اس وقت ناکام بنا دیا گیا جب سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ’’فتنۃ الہندوستان‘‘بھارتی پراکسی گروہ کے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا، جو دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی میں موجود تھا۔ حملے کے نتیجے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے دو جوان زخمی ہوئے تاہم فورسز کی جرات مندانہ حکمتِ عملی نے بڑے جانی نقصان کو روک دیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشتگرد ایف سی کی وردی میں ملبوس تھے اور قریبی عمارتوں کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم فورسز نے ان کے تمام عزائم خاک میں ملا دیے۔

دھماکے کی شدت کے باعث اطراف کی عمارتوں کے شیشے اور دروازے ٹوٹ گئے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، مگر فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تمام دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملہ ناکام بنانے پر ایف سی کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جوانوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر بھارتی ایجنڈے پر کام کرنے والے دہشتگردوں کے ناپاک منصوبے کو ناکام بنایا۔

انہوں نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی اور ایف سی کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

سیکورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی پشت پناہی میں کام کرنے والے دہشتگرد عناصر پاکستان میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، مگر ان کے تمام عزائم بارہا ناکام بنائے گئے ہیں اور آئندہ بھی کیے جاتے رہیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایف سی

پڑھیں:

بنوں میں خودکش دھماکا، حملہ آور ہلاک  

ویب ڈیسک:بنوں میں تھانہ بسیہ خیل کے قریب پل پر خودکش دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ موٹرسائیکل سوار نے تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، واقعے کی جگہ پر موٹر سائیکل اور ایک لاش پڑی ہے۔

پولیس کی بھاری نفری واقعے کی جگہ پر پہنچ گئی ہے، دھماکے میں صرف خودکش حملہ آور مارا گیا جبکہ مزید کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • باجوڑ میں کارروائی: افغان خودکش حملہ آور اور اس کا سہولت کار گرفتار
  • فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد سرغنہ سمیت 15 خوارج ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 15 دہشتگرد ہلاک
  • بنوں میں خودکش دھماکا، حملہ آور ہلاک
  • بنوں میں خودکش دھماکا، حملہ آور ہلاک  
  • ڈی آئی خان، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتن الخوارج کے سرغنہ سمیت 10 دہشتگرد ہلاک
  • ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز کارروائی، فتنۃ الخوارج سرغنہ سمیت 10 دہشتگرد ہلاک
  • خودکش بمبار نے اسلام آباد کچہری سے قبل ایک اور مقام پر حملے کی کوشش کی‘ تحقیقات میں انکشاف
  • خودکش بمبار نے کچہری سے قبل ایک اور مقام پر حملے کی کوشش کی، تحقیقات میں انکشاف
  • جوڈیشل کمپلیکس سے قبل خودکش بمبار کہاں حملہ کرنا چاہتا تھا؟ گرفتار ملزمان کے دوران تفتیش اہم انکشافات